کسی سے کیا کروں فریاد و نالہ یا رسول اللہ
کہ میرا ضبط ہے سب سے نرالا یا رسول اللہ مَیں اپنے شہر کے خونیں مناظر کس طرح دیکھوں بُنا ہے آنکھ پر مکڑی نے جالا یا رسول اللہ مُنافق رُوبرو تھے، سامنے سے جنگ کیا ہوتی کسی نے پُشت پر مارا ہے بھالا یا رسول اللہ سدا تکلیف میں گریہ کناں پھرتا رہا ہُوں […]