ذرہ ذرہ درود پڑھتا ہے

قریہ قریہ درود پڑھتا ہے ان کھلا پھول پڑھ رہا ہے سلام اور کھلتا درود پڑھتا ہے آنکھ رہتی ہے منتظر ان کی اور رستہ درود پڑھتا ہے آپ آتے ہیں اس کے پاس بھی جو گھر میں بیٹھا درود پڑھتا ہے رات دن کر رہے ہیں ان کی ثنا لمحہ لمحہ درود پڑھتا ہے […]

آپ رویا کرتے تھے اکثر دعا کرتے ہوئے

اور خوش ہوتے تھے امت کو عطا کرتے ہوئے دشمنوں نے راہ میں کانٹے بچھائے آپ کی آپ گزرے صاف لیکن راستہ کرتے ہوئے ایسا رکھا ہے روا طرزِ عمل، حسنِ سلوک فخر دشمن کر رہا ہے رہنما کرتے ہوئے فکر یہ تھی سارا عالم نارِ دوزخ سے بچے عمر گزری آپ کی سب کا […]

دامنِ طلب لے کر آقا ہم کدھر جائیں

اک نظر کرم کی ہو تا کہ ہم سنور جائیں آرزو، دیا بن کر دل میں ایک روشن ہے ہم درود کا تحفہ لے کر ان کے در جائیں آپ کا تصور یوں آیا ہے میرے دل میں جیسے نور کی کرنیں چار سو بکھر جائیں ہم سے تیرہ بختوں کا ایک ہی ٹھکانہ ہے […]

نہیں ہے دوسرا کوئی ہمارا یا علی مولا

ہے بس اک آپ ہی کا تو سہارا یا علی مولا ہیں ان کی ذات میں پنہاں سرور و وجد کے عالم لگا کے دیکھ لو تم بھی یہ نعرہ یا علی مولا جہاں مشکل پڑی کوئی تو میں چپ سادھ کر بیٹھا پھر اس کے بعد دل چیخا ، پکارا یا علی مولا مری […]

رحمتوں کی ہوئی برسات پنجتن کے طفیل

مانگے بن مل گئی خیرات پنجتن کے طفیل تیرگی کا نہ کوئی ڈر نہ ہی اندشہ و خوف دن میں ڈھلتی رہی ہر رات پنجتن کے طفیل مانگنے کا تو سلیقہ ہمیں آتا ہی نہیں بنا مانگے ہے یہ بہتات پنجتن کے طفیل کربلا والوں نے بھیجا ہے کفن تحفے میں پائی ہے میں نے […]

جو تری چشمِ التفات میں ہے

وہ حصارِ نوازشات میں ہے میں ہوں محوِ ثنائے شاہِ زمن فکر باغِ تجلیات میں ہے اور کچھ سوجھتا نہیں مجھ کو نعت ہی نعت کائنات میں ہے میرے سرکار کی پناہ میں آئے جو گھرا سیلِ حادثات میں ہے چھڑ گیا تذکرہ تبسم کا نور بزمِ تصورات میں ہے شاہِ بطحا کی مہربانی سے […]

حب احمد سے دلوں کی کھیتیاں سر سبز ہیں

آب رحمت کے اثر سے کشتِ جاں سر سبز ہیں جس جگہ رکھے رسول اللہ نے اپنے قدم ہو گئے آباد ویرانے مکاں سر سبز ہیں مل گیا جنکو غسالہ سرور کونین کا آج تک سوکھے نہیں وہ گلستاں سر سبز ہیں گنبدِ خضرا کی ہریالی کا سارا فیض ہے شہر سب شاداب ہیں سارے […]

ندیمِ مصطفیٰ صدیقِ اکبر

ہمارے پیشوا صدیقِ اکبر سنا ہے جب سے لا تحزن نبی سے غموں سے ہیں رہا صدیقِ اکبر یہ ہجرت کی رفاقت کہہ رہی ہے ہیں معراجِ وفا صدیقِ اکبر مہک اٹھا چمن زارِ تمنا کہا جب میں نے یا صدیقِ اکبر حبیبہ سرورِ کونین کی ہے تمہاری عائشہ صدیقِ اکبر خشیت، عاجزی ، تقوی […]

دین کی شان ہیں عثمان غنی

حق کی پہچان ہیں عثمان غنی بول اٹھی مملکتِ جود وسخا میرے سلطان ہیں عثمان غنی تذکرہ حلم و حیا کا ہے چھڑا اور عنوان ہیں عثمان غنی رونقیں گھر کی پتہ دیتی ہیں آج مہمان ہیں عثمان غنی نائب حضرت صدیق و عمر علی الاعلان ہیں عثمان غنی رنج و آلام ہیں گھبرائے ہوئے […]