کس چیز کی کمی ہے مولا تری گلی میں

دنیا تیری گلی میں عقبیٰ تری گلی میں دیوانگی پہ میری ہنستے ہیں عقل والے رستہ تری گلی کا پوچھا تری گلی میں دیوانہ کر دیا ہے دیوانہ ہو گیا ہوں دیکھا ہے میں نے ایسا جلوہ تری گلی میں موت و حیات میری دونوں ترے لیے ہیں مرنا تری گلی میں جینا تری گلی […]

لوح بھی توُ قلم بھی توُ تیرا وجود الکتاب

گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب عالمِ آب و خاک میں تیرے ظہور سے فروغ ذرّۂ ریگ کو دیا توُ نے طلوعِ آفتاب شوکتِ سنجر و سلیم تیرے جلال کی نمود فقرِ جنید و بایزید تیرا جمالِ بے نقاب شوق تیرا اگر نہ ہو میری نماز کا امام میرا قیام بھی حجاب میرا سجود […]

میرا دل اور میری جان مدینے والے

تجھ پہ سو جان سے قربان مدینے والے باعثِ ارض و سما صاحبِ لولاک لما عینِ حق صورت انسان مدینے والے بھردے بھردے مرے داتا مری جھولی بھردے اب نہ رکھ بے سرو سامان مدینے والے پھر تمنّائے زیارت نے کیا دل بے چین پھر مدینے کا ہے ارمان مدینے والے تیرا در چھوڑ کے […]

آئی نسیمِ کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کھنچنے لگا دل سوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ ہمارا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم مصحفِ ایماں روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم لے کے مراد دل آئیں گے مر جائیں گے مٹ جائیں گے پہنچیں تو ہم تا کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم طوبیٰ کی جانب تکنے والوں ، آنکھیں کھولو […]

عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول

کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسول خوشا وہ دل کہ ہو جس دل میں آرزوئے رسول خوشا وہ آنکھ جو ہو محوِ حُسن روئے رسول بلائیں لوں تری اے جذبِ شوق صَلِّ علیٰ کہ آج دامنِ دل کھنچ رہا ہے سوئے رسول تلاش نقش کف پائے مصطفی کی قسم چُنے ہیں آنکھوں سے ذرّات […]

دل میں ہو یاد تری گوشہء تنہائی ہو

پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت خاکِ طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو اک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالم کو وہ اگر جلوہ کریں کون تماشائی ہو آج جو عیب کسی پر نہیں کُھلنے دیتے کب وہ چاہیں گے مری حشر […]

تمھارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا

ہمارا بگڑا ہوا کام بن گیا ہو گا دکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا ہو گا خدائے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی خدائے پاک خوشی ان کی چاہتا ہو گا کسی کے پلّہ پہ یہ ہوں گے وقت وزن عمل کوئی امید سے منہ […]

عاصیوں کو در تمھارا مل گیا

بے ٹھکانوں کو ٹھکانہ مل گیا فضلِ رب سے پھر کمی کس بات کی مل گیا سب کچھ جو طیبہ مل گیا کشف راز من رانی یوں ہوا تم ملے تو حق تعالیٰ مل گیا نا خدائی کے لیے آئے حضور ڈوبتوں نکلو سہارا مل گیا آنکھیں پُرنم ہوگئیں سر جھک گیا جب ترا نقشِ […]

زہے مقدّر حضورِ حق سے سلام آیا پیام آیا

جھکاؤ نظریں بچھاؤ پلکیں ادب کا اعلیٰ مقام آیا یہ کون سر سے کفن لپیٹے چلا ہے اُلفت کے راستے پر فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا فضا میں لبیک کی صدائیں ز فرش تا عرش گونجتی ہیں ہر ایک قربان ہو رہا ہے زباں پہ یہ کس کا نام […]

کرم کے بادل برس رہے ہیں دلوں کی کھیتی ہری بھری ہے

یہ کون آیا کہ ذکر جس کا نگر نگر ہے گلی گلی ہے یہ کون بن کر قرار آیا یہ کون جانِ بہار آیا! گُلوں کے چہرے ہیں نکھرے نکھرے کلی کلی میں شگفتگی ہے دیے دِلوں کے جلائے رکھنا نبی کی محفل سجاے رکھنا جو راحتِ دِل سکونِ جاں ہے وہ ذکر، ذکرِ محمدی […]