میں حمدِ باری کروں تو کیسے ثناء کے قابل زباں نہیں ہے

لبوں پہ میرے ہیں لفظ لیکن خیال عالی بیاں نہیں ہے ہر ایک شے میں تری نمو ہے ، جدھر بھی دیکھوں بس ایک تو ہے جہاں میں ہر سو ترے ہی جلوے ، نہیں وہ جا تو جہاں نہیں ہے ترا ہی حامد ہر اک شجر ہے ، ترا ہی ذاکر حجر حجر ہے […]

چہرہ ہے کہ انوارِ دو عالم کا صحیفہ

آنکھیں ہیں کہ بحرینِ تقدس کے نگیں ہیں ماتھا ہے کہ وحدت کی تجلی کا ورق ہے عارِض ہیں کہ ”والفجر“ کی آیت کے اَمیں ہیں گیسو ہیں کہ ”وَاللَّیل“ کے بکھرے ہوئے سایے ابرو ہیں کہ قوسینِ شبِ قدر کھُلے ہیں گردن ہے کہ بَر فرقِ زمیں اَوجِ ثریا لب، صورتِ یاقوت شعاعوں میں […]

ابر شہر نبی سے آیا ہے

سارا ماحول مسکرایا ہے جس کی ہر شاخ پر درود کھِلیں پیڑ آنگن میں وہ لگایا ہے دل نگر پر ہے آپ کا قبضہ ہر نفس آپ کی رعایا ہے ہر صفت میں خدائے یکتا نے بے مثال آپ کو بنایا ہے آمدِ مصطفیٰ ترے صدقے رب نے کونین کو سجایا ہے زندگی کرنے کا […]

دل اماں پائے گا کیونکر باغِ جنت چھوڑ کر

یعنی سلطانِ امم کا شہرِ رحمت چھوڑ کر مصطفےٰ کے در پہ ہر آرام ہے ارزاں مجھے کس لیے جاؤں کہیں یہ کوئے راحت چھوڑ کر رہ گزار شہر طیبہ مہرباں جس پر ہوئی روشنی میں آ گیا وہ راہ ظلمت چھوڑ کر حامل تاج شفاعت ہیں شفیع المذنبیں خلد میں تنہا نہ جائیں گے […]

حسن جان و دل نثارے مصطفیٰ کے شہر میں

خلد پرور ہیں نظارے مصطفیٰ کے شہر میں فتح یابی لشکر فرح و مسرت کا نصیب اور حسرت دم نہ مارے مصطفیٰ کے شہر میں میں نے جب پوچھا متاع نور بٹتی ہے کہاں بول اٹھے سب چاند تارے مصطفیٰ کے شہر میں ہیں وہی در اصل جان زندگی، رشک حیات ہم نے جتنے دن […]

جو باد صبح مدینے سے جھومتی آئی

گل مراد کھلا، دل میں تازگی آئی قدم حضور نے رکھے جو باغ عالم میں نکھار آیا، بہار آئی، دلکشی آئی مرے نبی تری طرز حیات کے صدقے جہاں میں امن و اماں آئے، آشتی آئی ہوا جو شاملِ احوال لطف شاہ ہدیٰ فنا رسیدہ نظاروں میں زندگی آئی قبائے نور جو پہنے مرے نبی […]

ہو تصور میں شہا روضہ ترا آٹھوں پہر

دل کو مہکاتا رہے عطرِ ثنا آٹھوں پہر ہو کسی شب خواب میں دیدارِ شاہِ مرسلاں اور پھر جاری رہے یہ سلسلہ آٹھوں پہر جلوۂ ماہِ مدینہ دیکھ لے جو ایک بار پھوٹتی ہے اس کی آنکھوں سے ضیا آٹھوں پہر قابلِ صد رشک ان کا دن ہے ان کی رات ہے ہے میسر جن […]

کر دوں میں جبیں پیش، نظر پیش، جگر پیش

طیبہ کا سفر کاش کہ اس بار ہو در پیش انسان تو انسان ہیں دینے کو سلامی ہوتے ہیں ملائک بھی وہاں آٹھوں پہر پیش ہر شام ترے در پہ جبیں سائی کو آئے دربار میں ہوتی ہے ترے روز سحر پیش نظارہ یہ قرآن کے اوراق میں دیکھو ہیں نعت میں مصروف سبھی زیر، […]

قصیدۂ بردہ شریف کا قصیدہ

مولا یا صل ِ وسلم دائماً ابداً علىٰ حبيبك خير الخلق ِ کلهم یہ خوبصورت اور مقبول و معروف شعرشہرہء آفاق قصیدہء بردہ شریف کی آن، بان ،شان اور پہچان ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ شعر حضرت محمد شرف الدین امام بوصیری رحمۃ اللہ علیہ کے قصیدہ ء بردہ شریف میں […]

ہرشے ہے نوربار مدینہ شریف میں

ہے لیل بھی نہار مدینہ شریف میں ہر ذہن پر سکون ہے ہر آنکھ شاد کام ہر دل کو ہے قرار مدینہ شریف میں خیرات نور لینے کو آئے ہر ایک صبح خورشید تابدار مدینہ شریف میں یوں تو ہر ایک شہر میں مایوسیاں ملیں ٹوٹا نہ اعتبار مدینہ شریف میں شاہ و گدا، غلام، […]