گلِ باغِ نبی مخدوم صابر

چراغِ حیدری مخدوم صابر تری جلوہ گری مخدوم صابر ہوئی محسوس ابھی مخدوم صابر عطا ہو ساغرِ عرفاں مجھے بھی مٹا دو تشنگی مخدوم صابر مجھے سیراب کر دے گی یقیناً تری دریا دلی مخدوم صابر تری چشمِ کرم جس کو نوازے اسے کیا ہو کمی مخدوم صابر ستاروں کو سکھائے مسکرانا تری خندہ لبی […]

نصیب ہو جسے تیری عطا غریب نواز

کسی سے کیا اسے لینا بھلا غریب نواز اِدھر بھی ایک نگاہِ کرم کرو للہ تمہارے در پہ ہوں میں بھی پڑا غریب نواز زمانے بھر کے امیروں کو بھیک دیتا ہے جسے نواز دیا تو نے ، یا غریب نواز ! کہیں نہ جاؤنگا تیری گلی سے، در سے ترے میں تیرا منگتا ہوں […]

مخزنِ جود و سخاوت ہیں علی ہجویری

منبعِ علم و کرامت ہیں علی ہجویری میرے سرکار کی ہے خاص عنایت ان پر اس لیے مرجعِ خلقت ہیں علی ہجویری روزِ محشر کا نہیں خوف و خطر یوں مجھ کو میری بخشش کی ضمانت ہیں علی ہجویری بادشاہو ! یہ خزانہ ہو مبارک تم کو میری دولت، مری ثروت ہیں علی ہجویری کشفِ […]

جو دیکھا ترا نقشِ پا غوثِ اعظم

تو خم ہوگیا سر مِرا غوثِ اعظم نہیں بادشاہوں سے کم اس کا رتبہ ترے در کا ہے جو گدا غوثِ اعظم کہیں اس کو جانے کی حاجت نہیں ہے جسے مل گیا در ترا غوثِ اعظم ملا مجھ کو دامانِ شاہِ مدینہ جو دامن ترا مل گیا غوث اعظم عجب کیا ؟ کسی روز […]

لب پہ جاری ہے تیرا نام حسین

زندگانی ہے شادکام حسین تیرے دربار کے گداؤں میں کاش لکھ جائے میرا نام حسین ہے مری فکرِ نا رسا سے پرے تیری عظمت ، ترا مقام حسین اس پہ قربان سطوتِ شاہی ہو گیا جو ترا غلام حسین مل گیا خاک میں یزید کا نام تجھ کو حاصل ہوا دوام حسین میرے گھر میں […]

تم نے حسین کام وہ کر کے دکھا دیا

یعنی سناں کی نوک پہ قرآں سنا دیا حقانیت کو بخش کے بافیض زندگی نام یزید دہر سے یکسر مٹا دیا مایوسیوں کے شمر کو دے کر شکست فاش تم نے تو دل میں شہر تمنا بسا دیا روئیں غم حسین میں آنکھیں کچھ اس قدر دنیائے دل کو ایک سمندر بنا دیا دیتا تھا […]

اللہ رے یہ رتبۂ اعلیٰ حسین کا

ہے ساری کائنات میں چرچا حسین کا جن کو زبان پاک چسائیں رسول پاک یہ مرتبہ ہے میرے حسن کا حسین کا ہے ذرہ ذرہ غیرتِ خورشید و ماہتاب بڑھ کر ہے آسمان سے کوچہ حسین کا خوشبوئیں پھوٹنے لگیں میرے خیال سے کاغذ پہ میں نے نام جو لکھا حسین کا تاریکیوں سے کہہ […]

دیکھ کر تیرا چہرہ امامِ حسن

میں نہ دیکھوں گا دنیا امامِ حسن اذن مجھ کو بھی دے باریابی کا تو اے گلِ باغِ زہرا امامِ حسن حشر میں جب کڑی دھوپ ہو اور میں تم مجھے یاد رکھنا امامِ حسن حادثے آئیں نزدیک ممکن نہیں بام و در پہ ہے لکھا امامِ حسن تو جو پوری کرے تیرا احسان ہو […]

سیادتوں کا حسیں انتخاب ہیں زہرا

فضیلتوں کی مکمل کتاب ہیں زہرا ترے حجاب کی عظمت کو جاننے کے لیے تمام رمز جہاں بے نقاب ہیں زہرا نقاب اٹھائے ہوئے ہے ترے جمال کی لًو نظر جھکائے سبھی ماہتاب ہیں زہرا مہک رہی ہے گزرگاہ زندگی اب تک ہیں تیرے نقش قدم یا گلاب ہیں زہرا فلک مآب تری آرزو کے […]

تاج کمال کنز عطا میرے ساتھ ہے

فیض نگاہِ شیرِ خدا میرے ساتھ ہے میں پڑھ رہا ہوں سیرت مولائے کائنات اک کائنات عشق و وفا میرے ساتھ ہے روشن ہیں میرے ہونٹوں پہ مدح علی کے پھول موج خرام باد صبا میرے ساتھ ہے کیا لطف ہو اگر در جنت پہ وہ کہیں مت روکو ، یہ غلام مرا ، میرے […]