جب سے میرے ہاتھ آیا تیرا دامانِ کرم
دیکھتے ہیں حیرتوں سے مجھ کو یارانِ کرم جب ہجومِ غم نے گھیرا ہے مجھے یا مصطفیٰ کام آیا ہے فقط تیرا ہی فیضانِ کرم میں اسیر دشت تیرہ ہوں سراسر یا رسول تیری ہستی ہے سراپا مہرِ تابانِ کرم تھا مقدر تجھ کو ہونا رحمۃ للعالمین اس لیے آیا ترے حصے میں سامانِ کرم […]