بچھی ہے مسندِ عز و وقار ان کے لیے

سروں کو خم ہیں کیے تاجدار ان کے لیے سجی ہے ان کے لیے محفل نجوم و قمر ہے آسمان کو حاصل قرار ان کے لیے درود پڑھتی ہیں سر سبز وادیاں ان پر رواں دواں ہیں سبھی آبشار ان کے لیے اثاثہ نکہت طیبہ کا بھر کے دامن میں ہوئیں ہوائیں غریب الدیار ان […]

میں نے تو جو مانگا ہے ملا آپ کے در سے

کیوں کر نہ ہو پھر ربط مرا آپ کے در سے کی آپ نے ہی راہنمائی مرے آقا اللہ کو پایا بخدا آپ کے در سے دنیا نے جسے گنبد بے در میں کیا قید ملتی ہے اسے تازہ ہوا آپ کے در سے خاموش نہ کر پایا جسے سیل ہوا بھی پایا ہے وہ […]

دم بخود ہے مہر شاہِ دوسرا کو دیکھ کر

چاند بھی حیرت میں ہے بدرالدجیٰ کو دیکھ کر زندگی کے راستے میں ہم بھٹک سکتے نہیں ہم سفر کرتے ہیں ان کے نقشِ پا کو دیکھ کر ان کے اندازِ تکلم کی مثالی شان ہے کْفر، ایماں میں ڈھلے حسنِ ادا کو دیکھ کر ڈھونڈنے نکلی تھی مثلِ مصطفیٰ چشمِ خرد لوٹی با حسرت […]

کام آئے گی مرے بزم عقیدت ان کی

بخشوائے گی سر حشر محبت ان کی شاہِ کونین ہیں وہ ، تاج ہے رحمت ان کا کیوں نہ ہو سارے زمانے کو ضرورت ان کی رب کونین ہے خود مدح میں ان کی مصروف یہ وقار ان کا ، یہ عظمت ، یہ وجاہت ان کی عالم حسن ہے رخسارِ مقدس پہ نثار حیرتی […]

چمک گئی مری قسمت درود پڑھتے ہوئے

ٹلی ہر ایک مصیبت درود پڑھتے ہوئے بھٹک رہا تھا کہیں دشت نامرادی میں ملی خیال کو رفعت درود پڑھتے ہوئے پہونچ گیا جو مقدر سے ان کی گلیوں میں تو میں کروں گا زیارت درود پڑھتے ہوئے خدائے پاک مجھے تاج کامرانی دے کروں گا نعت کی خدمت درود پڑھتے ہوئے ہنر سے ، […]

ترے لطف کا سلسلہ یا الٰہی

رہے ساتھ میرے سدا یا الٰہی کھلیں میری باتوں سے کلیاں دلوں کی بنا دے مثالِ صبا یا الٰہی کوئی وقت ہو ، کوئی لمحہ ، کوئی پل ہو محبوب تیری رضا یا الٰہی دکھا دے دکھا دے ہمیں بھی دکھا دے درِ پاکِ خیر الوریٰ یا الٰہی سلامت رہے دل میں حبِ شہ دیں […]

یہ حسن کائنات میں بکھرا اسی کا ہے

حیرت سے اس کو دیکھنے والا اسی کا ہے احساس کے افق پہ چمکتا ہے اس کا چاند جس سے میں دیکھتا ہوں دریچہ اسی کا ہے جتنی ہیں درمیاں ہیں اسی کی نشانیاں مکہ عطا اسی کی مدینہ اسی کا ہے ہونے کا اس کے دیتی ہے ہر ایک شے پتہ روشن ہر ایک […]

عرش والوں کا وظیفہ الصلوٰۃ والسلام

مومنوں کو رب کا تحفہ الصلوٰۃ والسلام روح کی تسکین کا باعث درودِ پاک ہے دل کی راحت کا ذریعہ الصلوٰۃ والسلام پیارے آقا کی محبت میں گزاریں رات ، دن پائیں گے خلدِ معلی الصلوٰۃ والسلام مشکلوں کا حل اسی میں رکھ دیا اللہ نے اسم اعظم ہے نبی کا الصلوٰۃ والسلام خُلق میں […]

مری فریاد سُنیے ہوں پریشاں یا رسول اللہ

مرے ہر دُکھ کا بھی کر دیجے درماں یا رسول اللہ گناہوں نے مجھے گھیرا ہوا ہے دیکھیئے آ کر میری بخشش کا بھی ہو جائے ساماں یا رسول اللہ جسے بس آپ کی ذاتِ مقدس سے محبت ہو مجھے کر دیجیئے ایسا مسلماں یا رسول اللہ میرے ماں باپ اور مُرشد پہ بھی چشمِ […]

بیان کیسے ہو عظمت رسولِ اکرم کی

خدا ہی جانے حقیقت رسولِ اکرم کی عروجِ نوعِ بشر کے لیے یہ کافی ہے رہے نظر میں شریعت رسولِ اکرم کی کسی کے وہم و گماں میں نہ آ سکے گی کبھی کہاں ہے سرحدِ رفعت رسولِ اکرم کی خدا اور اس کے ملائک تو کرتے ہیں ہر دم اے مومنو! کرو مدحت رسولِ […]