فضا میں خوشبو بکھر گئی ہے لبوں پہ میرے سلام آیا

مناؤ خوشیاں زمین والو! فلک سے خیر الانام آیا تمام راہیں ہوئیں وہ روشن جہاں بسیرے تھے تیرگی کے جھکے ہیں کیا کیا اٹھے ہوئے سر یہ کون ذی احترام آیا جو بزم ہو شاہِ دوسرا کی وہاں ادب کا لحاظ رکھنا بلند اپنی صدا نہ کرنا کلامِ حق میں پیام آیا نہ کوئی پانی […]

پھول نعتوں کے سدا د ل میں کھلائے رکھنا

اپنی ہر سانس کو خوشبو میں بسائے رکھنا ان کے ارشاد دل و جاں سے مقدم رکھنا ان کی سیرت پہ سدا سر کو جھکائے رکھنا جانے کس پہر دبے پاؤں وہ اتریں دل میں اشک پلکوں پہ سرِ شام سجائے رکھنا چاہتے ہو تمہیں آقا کی غلامی مل جائے فصل سینے میں محبت کی […]

حقیقت میں وہی ذکرِ خدا ہے

کہ جس کے ساتھ یادِ مصطفےٰ ہے مدینے جا نہیں سکتا تو کیا غم مرے دل میں مدینہ بس رہا ہے نظر جس پہ شہِ کونین کی ہو دیا وہ کب کسی سے بجھ سکا ہے نگاہوں میں ستارے جھلملائے نبی کا تذکرہ جب چھڑ گیا ہے مٹائے گا اسے کیسے زمانہ نبی کے نام […]

عشق بس عشق مصطفےٰ مانگوں

اور تجھ سے نہ کچھ خدا مانگوں اس دعا سے بڑی دعا کیا ہے اس سے بڑھ کر میں کیا دعا مانگوں میرے سوزِ جگر کے چارہ رساں تجھ سے ہر زخم کی دوا مانگوں زندگی مجھ کو بخشنے والے زندگی کا میں مدعا مانگوں اپنے آپے سے ہو کے باہر آج تجھ سے میں […]

شانِ محبوبِ وحدت پہ لاکھوں سلام

نازِ ختم رسالت پہ لاکھوں سلام تاجدارِ نبوت پہ لاکھوں سلام عدل، تقویٰ، صداقت پہ لاکھوں سلام یا نبی تیری سیرت پہ لاکھوں سلام ہر طرف تیرے انوار سے چاندنی ہر طرف تیرے کردار سے روشنی ہر طرف تیری گفتار سے دل کشی ہر طرف تیری سرکار سے زندگی تیری پر نور صورت پہ لاکھوں […]

رخ والضحی پر ہے طلعت کی بارش

ہے وللیل زلفوں پہ رنگت کی بارش کیے جا رہا ہوں میں مدحت کی بارش ہوئی جا رہی ہے عنایت کی بارش کرے جو غریبوں پہ شفقت کی بارش کرے اس پہ رب اپنی رحمت کی بارش جو گستاخ ہے شاہِ ہر دوسرا کا ہے اس کے لیے بس اہانت کی بارش شہ انبیا کی […]

عمَل جو "​فَحَدِّث” پہ کرتا رہے گا

بَلندی پہ اسکا نصیبہ رہے گا ہے "​تِلْکَ الرُّسُل” میں یہ "​فَضَّلْنَا” شاہد تُو نبیوں میں اعلیٰ تھا اعلیٰ رہے گا وَمَایَنْطَقُ” سے ہے واضح یہ بالکل”​ جُدا میرے آقا کا لِہجَہ رہے گا ”ملے گا جسے فیضِ "​مَنْ زَار قَبرِی تو سر اس کے جنت کا مُژدہ رہے گا جسے صدقہ مل جاۓ "​فَلیَفْرَحُوا” […]

اے خالقِ کل سامنے اک بندہ ترا ہے

تو کر دے عطا تجھ سے یہ کچھ مانگ رہا ہے تو مالک و معبود بھی مسجود بھی تو ہے میں جو بھی ہوں جو کچھ بھی ہوں سب تجھ کو پتا ہے احباب مرے کتنے ترے پاس گئے ہیں تو بخش دے ان سب کی خطائیں یہ دعا ہے ہم مانتے ہیں حد سے […]

حبِّ دنیا کو عشقِ احمدی بنا ڈالیں

کیوں نہ ہم فقیری کو خسروی بنا ڈالیں رحمتِ دوعالم پر ہم درود پڑھ پڑھ کے زیست کے اندھیرے کو روشنی بنا ڈالیں اپنی ذاتِ کمتر کو، اپنی ذات کمتر کو نسبتِ پیمبَّر سے قیمتی بنا ڈالیں مدحتِ خدا سے ہم دل کو تازگی بخشیں سیرتِ شہہ دیں سے زندگی بنا ڈالیں آج بھی مرے […]

حضور ! آپ کی فرقت رلائے جاتی ہے

حضور ! وصل کی چاہت ستائے جاتی ہے حضور ! جب غم ہستی سے میں بلکتا ہوں حضور ! آپ کی الفت ہنسائے جاتی ہے حضور ! اب تو مجھے آپ کی زیارت ہو حضور ! دید کی حسرت تپائے جاتی ہے حضور ! آپ کی زلفِ دوتا کا کیا کہنا دل و دماغ کو […]