پھرتا رہا ہوں خوار کوئی پوچھتا نہ تھا

نعتِ نبی سے پہلے کوئی جانتا نہ تھا موجود تھے خدا کے مظاہر بہت مگر آقا سے پہلے اس کو کوئی مانتا نہ تھا دنیا تھی بے خبر تبھی بعثت سے پیشر انساں کو آدمی کوئی گردانتا نہ تھا مدحت رسولِ پاک کی مشہور کر گئی ویسے تو کوئی بھی مجھے پہچانتا نہ تھا فیضان […]

ترے در پہ آنسو بہانے بہت ہیں

مجھے زخم دل کے دکھانے بہت ہیں پسارا نہیں ہم نے دامن کہیں بھی ہمیں مصطفےٰ کے خزانے بہت ہیں محمد سے جس نے بھی کی ہےمحبت ملے اس کو رب سے ٹھکانے بہت ہیں مجھے اور کیا چاہیے میرے آقا مرے لب پہ تیرے ترانے بہت ہیں چلو شہرِ طیبہ کو چلتے ہیں زاہدؔ […]

آقا غلام کب سے ہے اس انتظار میں

خیرات اذن کی ملے پہنچے دیار میں پہنچوں جو در پہ آپ کے، سر ہو جھکا ہوا آنکھوں کے ساتھ ساتھ ہو دل بھی خمار میں اس درپہ دیکھی نور کی برسات ہر گھڑی قدسی بھی فیض پاتے ہیں ہر دم قطار میں آتے ہیں تیرے شہر کی سب خاک چومنے مجھ کو بھی شوق […]

اک بار جو میں دیکھ لوں چشمان مبارک

پھر تازہ رہے میرا بھی ایمان مبارک اک لفظ ’’نہیں‘​‘​ کا نہیں لب پر کبھی آیا ثابت یہ حدیثوں سے ہے فرمان مبارک خالی نہ گیا در سے کبھی کوئی سوالی مجھ کو بھی عطا کیجیے فیضان مبارک کردار حسیں آپ کا اس رب نے بنایا کامل ہے بیاں جس کا یہ قرآن مبارک رو […]

جب ذکرِ نبی دل میں ضیا بار ہوا ہے

سرکار کے انوار سے سرشار ہوا ہے اک بار نہیں جب بھی پکارا ہے مدد کو ہر بار کرم ان کا مددگار ہوا ہے اک نعتِ نبی جب سے رواں ہے مرے لب پر صحرا سا جہاں آپ سے گلزار ہوا ہے خوش بخت زمانےمیں وہی لوگ ہوئے ہیں آقا کے گھرانے سے جنھیں پیار […]

انسانیت پہ رب کا احسان ہیں محمد

دل جان میرے تُجھ پر قربان ہیں محمد کیوں خوف ہو مجھے اب دنیا کے رنج و غم کا جب آپ ہی غموں کا درمان ہیں محمد ممکن نہیں ہے ان کے اوصاف کا احاطہ دنیائے رنگ و بو کا عنوان ہیں محمد پایا ہے فیض سب نے دنیا میں مصطفےٰ سے مخلوق پر خدا […]

آپ کے عشق سے منسوب ہوا خوب ہوا

دل کا کیا ہے دلِ مجذوب ہوا خوب ہوا غیر کی مدح سرائی نہیں ہو گی مجھ سے ان کی مدحت مرا اسلوب ہوا خوب ہوا آپ کے در کی غلامی کے تو کیا ہی کہنے آپ کا مجھ پہ کرم خوب ہوا خوب ہوا نعت کہنے کی بدولت ملی مجھ کو عزت اس عنایت […]

ہر گھڑی اک یہی ہے لگن یا نبی

ہوں فدا آپ پر جان و تن یا نبی پھول بن کر کھِلے ہیں حسین و حسن خوب صورت ہوا یہ چمن یا نبی عمر میری بسر ہو فقط نعت میں میں رہوں بس اسی میں مگن یا نبی اک اجازت مجھے آپ کی چاہیے میں مدینے کو کر لوں وطن یا نبی ظلمتوں کا […]

حضور آپ کا اسوہ جہانِ رحمت ہے

زمانہ آپ کا سارا زمانِ رحمت ہے زہے نصیب! میں کہتا ہوں آپ کی نعتیں مری زباں سےیہ مدحت بیانِ رحمت ہے حضور مجھ پہ کرم آپ کا رہےہر دم کہ مجھ پہ سایہ فگن آسمانِ رحمت ہے بہار آپ کے دم سے ملی یہاں سب کو حضور آپ کی آمد جہانِ رحمت ہے ملے […]

شکر صد شکر کہ حاصل ہے یہ نعمت آقا

رات دن کرتا ہوں میں آپ کی مدحت آقا آرزو ایک یہی ہے مرے دل میں پیہم خواب میں آپ کی مجھ کو ہو زیارت آقا کاش کہ میرے نصیبوں میں بھی ہو آپ کا در اب مجھے جینے نہیں دیتی یہ فرقت آقا آقا! میں آپ کی توصیف کے کب ہوں قابل؟ آپ کے […]