نعت میں کیسےکہوں ان کی رضا سےپہلے

میرےماتھے پہ پسینہ ہے ثنا سے پہلے نور کا نام نہ تھا عالمِ امکاں میں کہیں جلوئہ صاحب لو لاک لما سے پہلے اُن کا در وہ درِ دولت ہے جہاں شام و سحر بھیک ملتی ہے فقیروں کو صدا سےپہلے اب یہ عالم ہے کہ دامن کا سنبھلنا ہے محال کچھ بھی دامن میں […]

درود پڑھتی ہیں عندلیبیں سلام بھیجیں یہ پھول سارے

ہیں رفعتِ ذکرِ مصطفیٰ میں یہ آیتوں کے نزول سارے وہ ایک اُمی نقیبِ حکمت کتابِ روشن پڑھا رہا ہے بتا رہا وہ ضابطے سب سکھا رہا ہے اصول سارے حضور کی راہ گزر سے ہٹ کر یہ غیر کے جو بھی راستے ہیں بس ان بیابان راستوں میں بچھے ہوئے ہیں ببُول سارے ہم […]

کس زباں سے ہو تعریف ان کی بیاں؟ وہ کہاں میں کہاں!

کس زباں سے ہو تعریف ان کی بیاں؟ وہ کہاں میں کہاں میں خطاکار وہ رحمتِ بے کراں، وہ کہاں میں کہاں میں کہ رسوائے مخلوق و ننگِ جہاں، وہ کہاں میں کہاں ان کی تعریف کرتی ہے حق کی زباں، وہ کہاں میں کہاں وہ ہیں محبوبِ خُلّاقِ کل انس و جاں، وہ کہاں […]

کیجیے کس زباں سے شکرِ خدا

کِیں عطا اس نے نعمتیں کیا کیا ہر سرِ مُو ہو گر ہزار زباں ہر زباں سے کروں ہزار بیاں مُو برابر نہ ہو سکے تقریر حمدِ خلاق و شکرِ رب قدیر ہے و معطی و منعم و وہاب جس کی رحمت کا کچھ نہیں ہے حساب ہیں عنایاتِ ایزدِ غفار یوں تو ہم سب […]

مری دھوپ تم مری چھاوں تم مری سوچ تم میرا دھیان تم

تمہی تم ہو میرے وجود میں مرا حسن تم مری شان تم غم ہجر و شوق وصال پر ، مرے عشق کے خدوخال پر مرے خواب میرے خیال پر، مرے حال پر نگران تم مجھے تم ملے تو خدا ملا ، اور اسی سے اپنا پتہ ملا یہ سرا ملا وہ سرا ملا ، یہ […]

مجھ میں انکی ثنا کا سلیقہ کہاں

مجھ میں انکی ثنا کا سلیقہ کہاں، وہ شہِ دو جہاں وہ کہاں میں کہاں اُن کا مدحِ سرا خالقِ این و آں، وہ رسولِ زماں وہ کہاں میں کہاں اُن کے دامن سے وابستہ میری نجات، اُن پہ قربان میری حیات و ممات میں گنہگار وہ شافعِ عاصیاں، بے کسوں کی اماں وہ کہاں […]

عشق کو حسن کے انداز سکھا لوں تو چلوں

منظرِ کعبہ نگاہوں میں بسا لوں تو چلوں اپنے محبوبِ حقیقی کو منا لوں تو چلوں اپنی بگڑی ہوئی ہر بات بنا لوں تو چلوں کھینچتا ہے ابھی قدموں کو منافِ کعبہ پیاس تلووں کی ابھی اور بجھا لوں تو چلوں کر لوں اک بار ذرا پھر سے طوافِ کعبہ روح کو رقص کے انداز […]

سِوا ہے عرشِ بریں سے بھی بارگاہِ رسول

بیاں ہو کیسے کسی سے بھی عزّوجاہِ رسول جو نعت پڑھتے ہیں سرکار کی انھیں لوگو ملے گی حشر میں رحمت بھری پناہِ رسول ستارا اس کا چمک اٹھا بن گئی قسمت پڑی ہے جس پَہ بھی اک بار ہی نگاہِ رسول ہوئے ہزاروں پہ غالب یہ تین سو تیرہ شجاعتوں کا خزینہ تھی ہاں! […]

کوئی گل باقی رہے گا، نے چمن رہ جائے گا

پر رسول اللہ کا دین حسن رہ جائے گا ہم صفیرو باغ میں ہے کوئی دم کا چہچہا بلبلیں اڑ جائیں گی سونا چمن رہ جائے گا اطلس و کمخواب کی پوشاک پر نازاں نہ ہو تم اس تنِ بے جان پر خاکی کفن رہ جائے گا نامِ شاہانِ جہاں مٹ جائیں گے لیکن یہاں […]

یکتائے کائنات ہے، اے رب ذوالجلال

لا ریب تیری ذات ہے ، اے رب ذوالجلال فکر و خیال، حسن تصور سے ماورا تُو احسن الصفات ہے، اے رب ذوالجلال اک لازوال تو ہی ازل تا ابد ہے بس ہر نقش بے ثبات ہے، اے رب ذوالجلال پابند تیرے حکم کے مہتاب و آفتاب گردش میں دن ہے رات ہے، اے رب […]