مصرعے سارے معرّا ہوں ، الگ سی لِکُّھوں
مدح سرکارِ دو عالم کی وہ عالی لکھوں مالک الملک کی اَملاک کا مالک ہے وہی آلِ داؤد کی کُل مِلک اسی کی لکھوں وہ کہ اسرٰی کو ہوا سارے رسولوں کا امام کُل عوالِم کا اسے مولا و ھادی لِکھوں عَلَّمَک سے ہے کُھلا علمِ محمد کا عُلو علمِ آدم کو عطائے درِ عالی […]