چلے آئے زمیں پر عرش سے جب مصطفیٰ میرے

دلوں میں زندگی کے رنگ نکھرے کیا خدا میرے مری ماں نے کہا بیٹے پڑھو، صلیِ علیٰ جب تو تصور نے نبی کی شان دیکھی دلربا میرے گئے تھے عرش پہ ملنے کو خالق سے وہ لمحوں میں جہانوں میں کہاں کوئی نبی کی شان کا میرے محمد مصطفیٰ صدقے تیرے بس ہے دعا میری […]

کل بھی تھا ہوں آج بھی ہوں گا بھی آئندہ فقیر

مصطفیٰ سے عشق میں ہوں خوب تابندہ فقیر مصطفیٰ سے عشق میں دیکھو مرا ایمان تُو حشر میں بھی دیکھتا ہوں گا میں گل شندہ فقیر اے خدا!دکھ دے مجھے لیکن ذرا یہ دیکھنا میں نبی تیرا نہیں، بندوں میں ہوں بندہ فقیر کیوں مرے دل کی دعا آئے پلٹ کر عرش سے پیر کامل […]

کیا خوب مدینہ کے گلستاں میں پھرے تھا

محبوب کے جلوؤں کے چراغاں میں پھرے تھا پہچان لیا خود کو محمد کی بدولت پہلے تو بس اک صورت انساں میں پھرے تھا کیا عشق فروزاں تھا مرے آلِ نبی میں کیا نورِ نبی خونِ شہیداں میں پھرے تھا بس ایک اشارے پہ بدن چاک ہوا وہ کیا عشق کا جذبہ مہ تاباں میں […]

ہیں سرپہ مرے احمد مشکل کشا کے ہاتھ

دیکھے تو مجھ کو نار جہنم لگا کے ہاتھ لب پر مرے درود محمد ہو اُس گھڑی زنجیر زندگی کی جو کھولے قضا کے ہاتھ شبنم گلوں پہ جیسے مدینہ میں ہوں نبی میرے بدن کو جب سے لگے ہیں صبا کے ہاتھ نقش و نگار، حسن، نظارے بدل گئے جب سے لگے جہان کو […]

ہے حبیب رب کا مرا نبی وہ جہانِ جشن میں روشنی

پڑھوں نعت کیوں نہ میں شان کی، ہے حبیب رب کا مرا نبی ہمیں علم تھا کوئی ہے خدا، لاشریک ہے نہیں علم تھا ہمیں آپ ہی نے بتا دیا، ہے کریم لائق بندگی بس اک آپ تھے تو کوئی نہ تھا، کوئی تھا تو بس اک خدا ہی تھا وہ محب تھے آپ حبیب […]

ہے میرا سینہ، مرا مدینہ

ہے میرا سینہ، مرا مدینہ مرے نبی ہیں مکین اس میں مرے خدا کا حبیب ہے وہ نہ اُس کے جیسا کوئی نبی ہے نہ اُس کے جیسا ہے کوئی آیا نہ آنے والا وہ نور لے کر زمیں پہ آئے کسی نے دیکھا نہ اُن کا سایا گئے زمیں سے فلک پہ اپنے خدا […]

مجھ کو تنہائی میں سرکار بہت یاد آئے

غم کے ماروں کے وہ غم خوار بہت یاد آئے آج ہے آپ کی امت پہ وہی سنگ زنی پھر سے طائف کے وہ بازار بہت یاد آئے عرش پر جا کے بھی ہم فرش نشینوں میں سے آپ کو مجھ سے گنہگار بہت یاد آئے دیکھ کر مسجدِ نبوی کے جمال و عظمت پہلی […]

محمد مصطفیٰ یعنی خدا کی شان کے صدقے

میں ہر ہر آن یارب انکی ہر ہرآن کے صدقے ہوالاول ہوالآخر ہوالظاہر ہوالباطن میں اس عالی نسب، والا حسب ذیشان کے صدقے خدایا رحم فرما از طفیلِ رحمتِ عالم حبیب اللہ ! نظر کیجو اِدھر رحمان کے صدقے تو اصلِ کائنات و وجہِ تخلیقِ دو عالم ہے جہاں کا ذرہ ذرہ ہے ترے احسان […]

کافِ کن کا نقطۂ آغاز بھی تا ابد باقی تری آواز بھی

رحمۃً للعالمیں تیرا وجود قادرِ مطلق کی وجہِ ناز بھی روزِ روشن کی طرح تیری حیات تو جہاں کا سب سے گہرا راز بھی ہر دلِ بیمار کا تو چارہ گر آدمی کی روح کا نباض بھی تیرے نغموں نے کیا انسان کو قدسیانِ عرش کا دمساز بھی احسنِ تقویم کی برہان تو آدمیت کے […]

یادِ نبی میں گم ہو جانا کتنا اچھا لگتا ہے

گمشدگی میں رستہ پانا کتنا اچھا لگتا ہے ہر دم بھینی بھینی خوشبو ، ہر سو نور کے جلوے ہیں طیبہ کا ماحول سہانا کتنا اچھا لگتا ہے حکم ہے تم دربارِ نبی میں پست رکھو آوازوں کو چپکے چپکے اشک بہانا کتنا اچھا لگتا ہے تسبیحِ اصحاب میں کیا کیا رنگ برنگے موتی ہیں […]