رخشندہ تیرے حسن سے رخسار یقیں ہے

تابندہ ترے عشق سے ایمان کی جبیں ہیں جس میں ہو ترا ذکر وہی بزم ہے رنگیں جسمیں ہو ترا نام وہی بزم حسیں ہے ہر گام ترا ہمقدم گردش گردوں ہر جادہ ترا رہگذر خلد بریں ہے چمکی تھی جو کبھی ترے نقش کف پا سے اب تک وہ زمیں چاند ستاروں کی زمیں […]

سر بہ سر مصحفِ انوار کوئی اور نہیں

آپ ہیں آپ ہی سر کار کوئی اور نہیں ہے یہ قرآں سے بھی روشن کہ شہِ دیں جیسا صاحبِ سیرت وکردار کوئی اور نہیں صنعتِ خالقِ کونین میں اے شاہِ امم آپ کی شان کا شہکار کوئی اور نہیں آپ جس منزلِ معراج کو پہنچے آقا ایسی رفعت کا سزا وار کوئی اورنہیں خواہشِ […]

سرکار اپنا روضۂ انور دکھایئے

ہم درد کے ماروں کو بھی طیبہ بلایئے گزرے ہماری زندگی گنبد کے سائے میں بس ایسی زندگی ہمیں سرکار چاہیے دنیا کی خواہشوں کو مٹا کر قُلوب سے یادِ رسولِ پاک کو دل میں بسایئے ہم کو بھی اے رسولِ خدا رحمتِ جہاں اپنے دیارِ پاک کا منگتا بنایئے جس دم ہو تذکرہ شہِ […]

سمایا ہے نگاہوں میں رُخِ انور پیمبر کا

اُٹھا دو جامِ جم ، لے جاؤ آئینہ سکندر کا وہ جس کے دم قدم سے عظمتِ انسانیت اُبھری چمک اُٹھا ستارہ نوعِ انساں کے مقدّر کا عبودیّت میں جس کو تھا مقامِ عبدہ‘ حاصل سعادت میں جسے رُتبہ ملا محبوبِ داور کا وہ جس کی آنکھ نے نظّارۂ حق یوں کیا ، گویا نظر […]

شاہِ بطحا کا جس پر کرم ہوگیا

دونوں عالم میں وہ محترم ہوگیا آگئی ان کے اَخلاق کی روشنی دور دنیا سے جور و ستم ہوگیا ذکرِ میلادِ سرکار سے خود بخود شورِ باطل زمانے میں کم ہوگیا مرحبا سفرِ معراج کی حکمتیں عرشِ حق ان کے زیرِ قدم ہوگیا بن گیا راحتِ جاں وہ سب کیلئے نعت میں لفظ جو بھی […]

شفیع الوری یا شفیع الوری

مجھے بخشوا یا شفیع الوری کروں کس سے فریاد اے ادا رس تمہارے سوا یا شفیع الوری کہاں جائے اے شاہ در سے ترے ترا یہ گدا یا شفیع الوری تمہیں بخشوا لو گے اللہ سے مری ہر خطا یا شفیع الوری سہارا ہے ہر دو سرا میں ترا نہیں دوسرا یا شفیع الوری مجھے […]

شہِ دیں کی طلب میں زندگی محسوس ہوتی ہے

جہاں تک دیکھتا ہوں روششنی محسوس ہوتی ہے ابھی ٹوٹا نہیں ہے سلسلہ ان کی توجہ کا ابھی تو میری آنکھوں میں نمی محسوس ہوتی ہے کلیجے سے لگا رکھا ہے غم میں نے شہِ دیں کا کہ اس غم میں حیاتِ دائمی محسوس ہوتی ہے کرم شیوا ہے ان کا وہ کرم فرمائیں گے […]

عرب سےدورعجم کےکسی دیارمیں ہوں

عرب سے دور عجم کے کسی دیار میں ہوں میں صبح وشام بلاوے کے انتظار میں ہوں کرم ہے انکا کہ ہوں انکا امتی یارو وگرنہ میں بھری محفل میں کس شمار میں ہوں خدا کرے کہ گِروں جا کے انکی چوکھٹ پر میں ایک اشک ہوں اور چشمِ اشکبار میں ہوں خدا کرے کہ […]

مدینے کی مٹی ہے سب سے نرالی

مدینے میں ہیں سب جہانوں کے والی مدینے کا پانی تو ابِ شفا ہے وہاں کی ہوا زندگی دینے والی ہوا ہوتا پیدا جو دورِ نبی میں میں دن رات سنتا اذانِ بلالی وہ محبوب داور ہیں ساقی کوثر خدا نے کبھی بات اُن کی نہ ٹالی مجھے پھر بُلائیں مدینے میں آقا میں جی […]

مشہور ہے جہاں میں حضور! آپ کی عطا

استغاثہ بحضور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشہور ہے جہاں میں حضور! آپ کی عطا سب ڈھونڈتے ہیں آپ کا شاہا! یدِسخا کشتی شکستہ، بحر میں طوفاں، اندھیری شب ایسے میں صرف آپ ہیں امت کے ناخدا اک دل شکستہ شاعرِ اسلامیان عصر یہ استغاثہ لے کے درِ شہ پہ آگیا فریاد کی […]