جو سب سے پوشیدہ رہ کے سب کو لُبھا رہا ہے

وہی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے جو خیر و شر ہیں اسی نے تخلیق کی ہے اُن کی وہ ابنِ آدم کو اِس طرح آزما رہا ہے جہاں کی نیرنگیوں میں رکھ کر کشش بلا کی پھر اپنے بندے کو اپنی جانب بلا رہا ہے اسی سے دل اضطراب میں بھی سکون […]

جو عیسیٰ کی بشارت’ فخرِ آدم ہے سلام اُس پر

وہی جو باعثِ تکوینِ عالم ہے سلام اُس پر فضیلت جس کی نبیوں پر مسلمّ ہے سلام اُس پر جو آخر ہے مگر سب پر مقدّم ہے سلام اُس پر وہ جس سے استوار ہر ربطِ باہم ہے سلام اُس پر وہ جس سے دو جہاں میں امن قائم ہے سلام اُس پر وہ جس […]

خواب میں زلف کو مکھڑے سے ہٹالے آجا

خواب میں زلف کو مکھڑے سے ہٹا لے آجا بے نقاب آج تو اے گیسووں والے آجا بیکسی پر مری خوں روتے ہیں چھالے آجا راہ میں چھوڑ گئے قافلے والے آجا دم تری دید کو آنکھوں میں لگا رکھا ہے لے رہے ہیں ترے بیمار سنبھالے آجا ہوں سیہ کار مرے عیب کھلے جاتے […]

دربار رسالت كی كیسی وہ گھڑی ہوگی

حسانؓ كے ہونٹوں پر جب نعت نبی ہوگی بُوبكرؓ و عمرؓ ہوں گے عثمانؓ و علیؓ ہوں گے حسنینؓ كے نانا كی كیا بزم سجی ہو گی كس شوق سے جاتے ہیں عُشاق مدینے كو كیا حاضری قسمت میں اپنی بھی كبھی ہوگی آئے گا بلاوا جب سركار كے روضے كا دل سجدہ كُناں ہو […]

دل بہت بے قرار ہے آقا

آپ کا انتظار ہے آقا آپ کا ذکر ہے سکوں دل کا آپ سے ہی قرار ہے آقا آپ رہبر ہیں آپ ہی منزل سہل اب رہگزار ہے آقا میرا سب کچھ مری غلامی ہے بس یہی افتخار ہے آقا کچھ سہی آپ سے ہوں وابستہ فضلِ پروردگار ہے آقا کیا کہوں آپ سے چھپا […]

دونوں جہاں میں حسن سراپا ہیں آپ ہی

بے شک فروغ عرش مُعلاّ ہیں آپ ہی ہر اہل دل کی جان تمنا ہیں آپ ہی میں کیا کہوں کہ فخرِ مسیحا ہیں آپ ہی بدرِ منیر آپ ہیں طیبہ کے بے گماں فضلِ خدا سے نیر بطحا ہیں آپ ہی دل کی نظر سے اپنے جدھر دیکھتا ہوں ہر شئے میں اس جہاں […]

ذرے سے بھی كم تر ہوں مگر كتنا بڑا ہوں

اللہ! مری شان، یہ كس در پہ جھكا ہوں جچتے نہیں نظروں میں سلاطینِ زمانہ صد شكر كہ میں آپ كا ادنٰی سا گدا ہوں میں شہرِ مدینہ كے تصّور كے بھی قُرباں جنت كی فضاؤں كے مزے لوٹ رہا ہوں فیضیؔ مِری امید كی معراج یہی ہے كونین كے داتا كی طرف دیكھ رہا […]

راہوں میں تیرگی سہی، نُور الہدیٰ تو ہے

شامِ الم کا غم نہیں، بدرالدجیٰ تو ہے ہر ذرے میں جہان کے ہے مصطفیٰ کو نور اوصاف میں حضور کے، شمس الضحیٰ تو ہے مانا کہ شر کا دورِ شرارت کا زور ہے سر پہ ہمارے سایہ خیرالوریٰ کا ہے سردارِ انبیاء ہیں شہِ دو جہاں ہیں آپ یٰسیں کا حضور کو تمغا ملا […]

رحمتِ عالم ، نورِ مجسم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم

حرمتِ انساں ، نازشِ آدم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم کامل و اکمل ، حاضر و ناظر ، مشفق و یاور ، حامی و ناصر وجہِ وجودِ ابنائے آدم ، صلّ اللہ علیہ وسلّم آقا ! آپ ہی محبوبِ رب ہیں ، آپ ہی مالکِ شرق و غرب ہیں آپ مقدس ، آپ مکّرم ، […]

رقم پیدا کیا کیا طرفہ بسم اللہ کی مد کا

سر دیواں لکھا ہے میں نے مطلع نعت احمد کا طلوع روشنی جیسے نشاں ہو شہ کی آمد کا ظہور حق کی حجت ہے جہاں میں نور احمد کا وہ اس عالم میں رونق بخش تھا حوروں کی تسکیں کو گیا جنت میں طوبٰی بن کے سایہ اس سہی قد کا شب معراج چڑھ کر […]