تو حرف دعا ہے مرے مولا، مرے آقا

رحمت کی نوا ہے مرے مولا ، مرے آقا گرداب بلا میں ہے ترا نام سفینہ تو موج کشا ہے مرے مولا ، مرے آقا اس جد مکانی سے گزر کر ترا نغمہ میں نے بھی سنا ہے ، مرے مولا ، مرے آقا بکھرے ہوئے لمحوں میں سلامت ہیں دل و جاں یہ تیری […]

جب سجتی ہے بندے کی دعا صلِ علیٰ سے

بڑھ جاتی ہے مولا کی عطا صلِ علیٰ سے بے کیف صداؤں سے ہے مانوس زمانہ ہو جائے یہ معمور فضا صلِ علیٰ سے جب دھوپ کڑی ہو ترے سر پر تو پڑھا کر چھا جاتی ہے گھنگھور گھٹا صلِ علیٰ سے جیون مرا مسموم فضاؤں میں گھرا ہے ملتی ہے مجھے ٹھنڈی ہوا صلِ […]

جس کا قصیدہ خالقِ عرش بریں کہے

ایسا حسین حُسن بھی جس کو حسیں کہے ہے ماورائے عقل و خرد ان کا مرتبہ ذات ان کی بے مثال ہے رُوح الامیں کہے قرآں کے حرف حرف میں انھی کی نعت ہے یزداں اسے کلام میں مہر مبیں کہے پڑھتے ہیں آسماں پر فرشتے بھی جب درود ان پر سلام کیسے نہ پھر […]

خالق عطا ہو صدقہ محمد کے نام کا

خالق عطا ہو صدقہ محمد کے نام کا پالوں کسی طرح سے میں رتبہ غلام کا کر لے قبول سیّدِ کونین کے طفیل گرچہ سلیقہ مجھ کو نہیں ہے سلام کا آنسو رواں ہیں آنکھ سے، ہچکی بندھی ہوئی "چھیڑا ہے کس نے ذکر مدینے کی شام کا” دنیا سمجھ رہی تھی کسی کام کا […]

خاک سورج سے اندھیروں کا ازالہ ہوگا

آپ آئیں تو میرے گھر میں اجالا ہوگا حشر میں ہوگا وہ سرکار کے جھنڈے کے تلے میرے سرکار کا جو چاہنے والا ہوگا عشق سرکار کی اک شمع جلا لو دل میں بعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہوگا جب بھی مانگو تو وسیلے سے انہی کے مانگو اس وسیلے سے کرم اور […]

دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے

یہ جلوہ خانہ میرے حضور کا ہے ایک پل میں ہزاروں عالم میں آنا جانا میرے حضور کا ہے نعمتیں سب وہی کھلاتے ہیں دانہ دانہ میرے حضور کا ہے مجھ سا عاصی کہاں مدینہ کہاں یہ بلانا میرے حضور کا ہے روز محشر جو بخشواۓ گا وہ بہانا میرے حضور کا ہے حشر میں […]

دو عالم کا امداد گار آ گیا ہے

امین آ گیا غم گسار آ گیا ہے غریبوں کی جاں کو، یتیموں کے دل کو سکوں ہو گیا ہے، قرار آ گیا ہے اصول محبت ہے پیغام جس کا وہ محبوب پروردگار آ گیا ہوں اب انساں کو انساں کا عرفان ہوگا یقیں ہو گیا ، اعتبار ہو گیا ہے بجھے گا نہ جس […]

دو عالم کے آقا سلام علیکم

دو عالم کے آقا ، سلام علیکم نوید مسیحا ، سلام علیکم تیرے نور سے هے هر اک حسن پیدا تیرے حسن پر خود خدا بھی هے شیدا تیری ذات اقدس میں کونین هے گم دو عالم کے آقا ، سلام علیکم تیری نکہتِ زلف کا نام جنت نگاهِ کرم هے عطائے سخاوت سکھایا هے […]

دُور کر دے مرے اعمال کی کالک‘ مالک!

دُور کر دے مرے اعمال کی کالک‘​ مالک چمک اٹھے دلِ تاریک کی صحنک‘​ مالک سنوں اُس ہادیِ برحق کی صدا ،جس کا خیال دیتا رہتا ہے درِ ذہن پہ دستک ‘​ مالک طلب , آقا نے ہے فرمایا غلام اپنے کو ملے پیغام کسی روز‘​ اچانک مالک منفرد حمد نگاری کا ہو میرا سب […]

زہے نصیب ! یہ دولت اگر بہم ہو جائے

میں تیرا ذکر کروں اور آنکھ نم ہو جائے اُسی کے تاج میں سجتا ہے دو جہاں کا شرف وہ سر جو آپ کی چوکھٹ پہ آ کے خم ہو جائے حضور! دل میں عجب خواہشوں کا ڈیرا ہے یہ بُت کدہ ترے الطاف سے حرم ہو جائے ترے دیار کی گلیوں کا میں طواف […]