ہے کم جتنا بھی نازاں اس پہ ہو امت محمد کی
ہے فضلِ خاصِ رب العٰلمیں بعثت محمد کی جمال و حسن کا پیکر کمالِ خلق کا مظہر خوشا وہ صورتِ انور زہے سیرت محمد کی کلوخ اندازی اہل ستم طائف کی گلیوں میں رقم کیا کیجئے ناگفتہ بہ حالت محمد کی لبِ پاکیزہ سے نکلی نہ کوئی بد دعا پھر بھی زہے صبر و عزیمت […]