بہ یک کرشمۂ چشمِ فسونگرِ تو شود

یکے ہلاک، یکے زندہ، ایں چہ بوالعجبیست تیری فسوں گر، جادو بھری آنکھوں کے ایک ہی کرشمے سے کوئی ہلاک ہو جاتا ہے اور کوئی زندہ ہو جاتا ہے یہ کیا بوالعجبی ہے؟ یہ کیسا عجیب و غریب معاملہ ہے؟

بیاورید گر ایں جا بُوَد زباں دانے

غریبِ شہر سخن ہائے گفتنی دارد اگر اس جگہ کوئی (میرا) ہم زباں، کوئی ہم نفس کوئی ترجمان ہے تو اے لوگو اُسے میرے سامنے لاؤ، کہ اِس غریب شہر اور یہاں اجنبی کے پاس کہنے سننے کی بہت سی باتیں ہیں

راہ نزدیک بکویش بوَد از خود رفتن

ہر کہ برخاست ز خود بر درِ دلدار نشست اُس کے کوچے کی راہ خود کو بُھلا دینے (اور اپنی خودی کو ختم کرنے) کے قریب ہی ہوتی ہے ہر کوئی کہ جو اپنے آپ سے اُٹھا وہ پھر دلدار کے در پر ہی بیٹھا (سو مُراد پوری ہوئی)

گر ز غمت شکست دل، رازِ تو فاش کی شود

گنج نہفتہ تر شود، خانہ اگر خراب شد اگر تیرے غم کی وجہ سے (میرا) دل ٹوٹ پھوٹ گیا اور شکست و ریخت کا شکار ہو گیا تو اِس سے تیرا (تیرے عشق کا) راز فاش کیسے ہو؟ کیونکہ اگر کوئی گھر یا جگہ ویران ہو جائے تو وہاں چُھپا خزانہ اور گہرا ہو کر […]

تا سر نشود خاک بہ جولانگۂ معشوق

بر سُرمہ مقدم شدنی گرد ندانی جب تک (تیرا) سر محبوب کی بازی گاہ اور اُس کی راہوں میں خاک نہ ہو جائے، تب تک تُو یہ نہ جان پائے گا کہ گرد اور خاک، سُرمے پر مقدم اور اُس سے بہتر کیسے ہو جاتی ہے