نہیں ہے اپنی تباہی کا کچھ ملال مجھے

تو کیا دکھائی نہیں دیتا اپنا حال مجھے ؟ مجھے اُداسی کا سرطان تھا سو ڈرتے تھے لوگ سو آپ کرنا پڑی اپنی دیکھ بھال مجھے تُو ایک نخلِ جواں ، تیرا بوڑھا مالی مَیں ترے عروج پہ بخشا گیا زوال مجھے سخی! میں کسی اور در پہ جا نہیں سکتا ترے ہی در کا […]

اگرچہ بزم میں بالکل سمٹ کے ملتا ہے

مگر وہ تنہا ملے تو لپٹ کے ملتا ہے بدن وصال کا خواہاں ، دماغ ضبط میں گُم عجیب شخص ہے ٹکڑوں میں بَٹ کے ملتا ہے یہ بازگشت کا احسان ہے کہ لوٹ آئی وگرنہ کون کسی سے پلٹ کے ملتا ہے غمِ جہاں ہے غمِ یار سے بہت پہلے مگر جو لُطف یہ […]

ایسے ہیں یہ الگ الگ ، جیسے جُدا ہیں مَشرقین

چَین کے روزو شب میں عشق ، عشق کے روزوشب میں چَین آپ نے پھول توڑ کر بھر لی ہے ٹوکری مگر سُنیے تو پیڑ کی کراہ ، سُنیے تو ٹہنیوں کے بَین کب وہ بہارِ جاں فزا اُترے گی میرے صحن میں چہکے گا کب خموش دن ؟ مہکے گی کب اُداس رَین ؟ […]

جھانکتے جھانکتے کنارے سے

رات میں گر پڑا ستارے سے ویسے میں صف میں آخری تھا مگر اُس نے بلوا لیا اشارے سے اور پاس آگیا بچھڑ کر تو فائدہ ہو گیا خسارے سے گھر نہیں ، بے گھری بنائی ہے میں نے وحشت کے اینٹ گارے سے شاعروں نے کمائی کی ہے بہت رائیگانی کے استعارے سے تُو […]

پھول کھلا روِش روِش ، نُور کا اہتمام کر

حضرتِ قیس آئے ہیں ، دشتِ جنوں! سلام کر سینہ نہ پِیٹ، ہجر ذاد! سینے میں دل مُقیم ہے دل میں جنابِ یار ہیں ، اُن کا تو احترام کر مصرعۂ چشم و لب سُنا ، نغمۂ حُسن گُنگُنا تُو ہے مری غزل کی جان ، جانِ غزل! کلام کر کوئی دوا بتا مجھے ، […]

فیکون

فقط خلا تھا نہیں ، خلا بھی کہیں نہیں تھا عدم کدے میں نہ تھے زمان و مکاں کہیں بھی عدم کدہ بھی کہیں نہیں تھا نہ وقت تھا اور نہ رنگ و بُو تھے نہ تخت و بالا نہ چار سُو تھے وجود معدوم ، ہست کا ہر نشاں ندارد نہ روح کی لَے […]

کس قدر مصروفیت ہے

کس قدر مصروفیت ہے ، الحذر کس قدر مصروفیت ہے ، الاماں ساعتیں ہیں وقت کے منہ زور گھوڑے پر سوار اُڑی جاتی ہیں غضب رفتار سے کام دھندے اَن گنت ہیں ، مسئلے ہیں بے شمار کوئی لمحہ بھی خیالِ یار کا لمحہ نہیں ہو گیا ہے زندگی کی جھیل سے ٹھہراؤ گُم وصل […]

بہ فیض قائد اعظم

ہم وہ ہیں جن کی روایات سلف کے آگے چڑھتے سورج تھے نگوں قیصر و کسریٰ تھے زبوں گردش وقت سے اک ایسا زمانہ آیا ہم نگوں سار و زبوں حال و پراگندہ ہوئے سال ہا سال کی اس صورت حالات کے بعد ایک انسان اٹھا ایسا کہ جس نے بڑھ کر عزم و ہمت […]