صبحِ آزادی

آفتابِ صبحِ آزادی ہوا پھر ضو فگن مژدہ باد اے ساکنانِ خطّۂ پاکِ وطن مسکراہٹ دل ربا ہے غنچۂ لب بستہ کی رقص میں بادِ سحر ہے آئی پھولوں کو ہنسی چہچہاتے پھر رہے ہیں طائرانِ خوش نوا صحنِ گلشن کی فضا ہے روح پرور دل کشا ہے نظر افروز سبزہ کی ردائے اخضری سازِ […]

قائدِ اعظمؒ

نئی منزل کے جب ابھرے نشاں تھے وہی بانگِ رحیلِ کارواں تھے چراغِ راہ تھے منزل نشاں تھے امیرِ مسلمِ ہندوستاں تھے وہ ہندی میکدے میں اک اذاں تھے نوائے خوش سروشِ دلستاں تھے دماغ و دل تھے وہ سب کی زباں تھے وہ پوری قوم کی روحِ رواں تھے ضعیفی تھی مگر بوڑھے کہاں […]

سفرنامہٴ حج

سرگذشتِ مختصر ہے حجِ بیت اللہ کی یعنی رودادِ سفر ہے حجِ بیت اللہ کی سایہ افگن ہو گئی جب مجھ پہ شامِ زندگی آرزوئے حجِ بیت اللہ دل میں جاگ اٹھی اپنے خالق سے دعا جو روز و شب رہتا تھا میں سننے والا ہے جو سب کی اس سے بس کہتا تھا میں […]

ٹینکوں کی جنگ بر محاذِ سیالکوٹ 1965ء

آتی ہے جب بھی اے ندیم موجِ صبائے سیالکوٹ آتی ہے مجھ کو بالیقیں بوئے وفائے سیالکوٹ یاد ہے وہ شب سیاہ اور وہ عالمِ سکوت آئے تھے جب مثالِ دزد مادرِ ہند کے سپوت دشمنِ دیں وہ کینہ توز آئے وہاں تھے بہرِ جنگ دل میں لئے ہوئے لعیں فتحِ مبیں کی اک امنگ […]

تنظیمِ گلستاں

تنظیمِ گلستاں کی خاطر کیوں اہلِ گلستاں لڑتے ہیں ہے بات خلافِ ایماں یہ کیوں صاحبِ ایماں لڑتے ہیں ہم کیوں نہ کبیدہ خاطر ہوں جب حاملِ قرآں لڑتے ہیں فرمائے خدا ہی رحم ان پر آپس میں مسلماں لڑتے ہیں جب ایک ہی اپنا قبلہ ہے جب ایک ہی چاہِ زمزم ہے جب ایک […]

مسلم سربراہ کانفرنس

خلاقِ دو جہاں کے ثنا خواں ہوئے بہم پروانہ ہائے شمعِ ایماں ہوئے بہم اے مرحبا کہ پیروِ قرآں ہوئے بہم یا رب ترا کرم کہ مسلماں ہوئے بہم شام و عرب جزائر و مصر و یمن ہیں ایک لرزاں ہے سومنات کہ پھر بت شکن ہیں ایک رونق بڑی ہے رونقِ صد انجمن ہیں […]

ساقی کا اگر مجھ پر فیضانِ نظر ہوتا

بادہ بھی دگر ہوتا، نشّہ بھی دگر ہوتا منزل سے بھٹکنے کا تجھ کو نہ خطر ہوتا نقشِ کفِ پا ان کا گر پیشِ نظر ہوتا اس عالمِ گزراں کا عالم ہی دگر ہوتا کہتے ہیں بشر جس کو، اے کاش بشر ہوتا تو اپنے گناہوں پر نادم ہی نہیں ورنہ یا دیدۂ تر ہوتا، […]

سہرا

بیٹے کی شادی پر چھوڑ کر اپنا پری خانۂ گلشن سہرا کس کی شادی میں چلا خوب یہ بن ٹھن سہرا جوں ہی پہنچا ہے سرِ بزم یہ روشن سہرا ہر طرف شور ہوا اھلاً و َّسہلاً سہرا کیف پرور ہے خوشا بر رخِ روشن سہرا للہ الحمد کہ دیکھا سرِ ‘احسن’ سہرا قابلِ دید […]

روٹی کپڑا اور مکان

بھٹو کا یہ تھا اعلان اے میرے مزدور کسان ووٹ مجھے دو دوں گا میں روٹی کپڑا اور مکان بن کر صدرِ پاکستان بھولے ہیں قومی پیمان مانگے ان سے روز عوام روٹی کپڑا اور مکان سبزی دالیں گندم دھان آٹے چینی کا فقدان مہنگا ان کے آتے ہی روٹی کپڑا اور مکان سوئی دھاگہ […]

بلاخیز سیلاب 1973ء

زد میں امواجِ بلاخیز کے پنجاب آیا صوبۂ سندھ بھی در حلقۂ گرداب آیا گاؤں ڈوبے تو کہیں شہر تہِ آب آیا قہر اللہ کا ٹوٹا ہے کہ سیلاب آیا رات کے وقت یکایک یہ مصیبت آئی کبھی دیکھی نہ جو درپیش وہ صورت آئی تھا گماں بھی نہ کبھی جس کا وہ شامت آئی […]