اردوئے معلیٰ

آج پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور محقق، مورخ، معلم اور مصنف پروفیسر احمد سعید کا یومِ پیدائش ہے ۔

پروفیسر احمد سعید(پیدائش: 21 نومبر 1942ء – وفات: 13 جنوری 2021ء)
——
پروفیسر احمد سعید پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور محقق، مؤرخ، معلم اور مصنف تھے ۔ تحریک پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح، مولانا ظفر علی خان اور زمیندار اخبار ان کے خاص موضوعات تحقیق رہے ۔ وہ تاریخِ تحریک پاکستان پر سند مانے جاتے ہیں۔ان کا نہ صرف تاریخ پاکستان میں بلکہ اُردو ادب اور اُردو زبان کی ترقی میں بھی بڑا کردار ہے۔ان کی سوچ کا مرکز ومحور پاکستان تھا۔ پروفیسر احمد سعید نے ہمیں مسلسل اپنے ماضی سے جوڑے رکھا اور قوم کے اندر مستقبل کو سنوارنے کا جذبہ بیدار کیا ۔ ایسے درویش صفت محقق نے تحقیق و تحریر کو زندگی بھر اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا ۔پروفیسر احمد سعید مرحوم 21 نومبر 1942ء کو مشرقی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔
——
یہ بھی پڑھیں : پروفیسر خالد سعید کا یومِ وفات
——
چشتیہ ہائی اسکول لاہور سے 1958ء میں میٹرک، اسلامیہ کالج لاہور سے 1960ء میں ایف اے، گورنمنٹ کالج لاہور سے 1962ء میں بی اے کیا۔ پھر پنجاب یونیورسٹی تاریخ اور سیاسیات میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں اور گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور سے بطور لیکچرار وابستہ ہو گئے۔ یہاں 1967ء سے 1988ء تک شعبہ تاریخ کے سربراہ رہے۔ 1989ء سے 1993ء تک اسلامیہ کالج لاہور میں شعبہ تاریخ کے سربراہ رہے۔ 1994ء میں ایم اے او کالج میں واپس آ گئے اور اسی ادارے میں 2002ء میں بطور پروفیسر و صدر شعبہ تاریخ سبکدوش ہوئے۔ تحریک پاکستان، قائد اعظم، مولانا ظفر علی خان اور ان کا اخبار زمیندار ان کے خاص موضوعات رہے ہیں ۔ ان کی تاریخ کے مختلف موضوعات پر دو درجن سے زیادہ انگریزی و اردو کتب قارئین سے داد و تحسین سمیٹ چکی ہیں ۔ 23 مارچ 2016ء کو انہیں حکومت نے صدارتی تمغہ برائے حُسن کارکردگی سے نوازا ۔ پاکستان کے بے مثال و نامور مؤرخ پروفیسر احمد سعید 13جنوری2021ء کو شام چار بجے وفات گئے ۔
——
تصانیف
——
اردو
——
مسلمانانِ پنجاب کی سماجی اور فلاحی انجمنیں
مولانا اشرف علی تھانوی اور تحریک آزادی
بزمِ اشرف کے چراغ
قائد اعظم اور مسلم پریس
اقبال اور قائد اعظم
تاریخ اسلامیہ کالج لاہور
انجمنِ اسلامیہ امرتسر
اشاریہ قائد اعظم
حیات قائد اعظم چند نئے پہلو
نگارشاتِ حمید نظامی
نوائے وقت اور تحریکِ آزادی
دو قومی نظریہ: منہ بولتے حقائق
نگارشاتِ ظفر علی خان
اگر پاکستان نہ بنتا
روزنامہ زمیندار مقالہ ہائے افتتاحیہ و شذرات (6 جلدیں)
حصولِ پاکستان
گفتارِ قائد اعظم
لاہور ایک شہر بے مثال
——
انگریزی
——
The Eastern Times on Quaid-i-Azam
Writings of Quaid-i-Azam
Visitors of Quaid-i-Azam
Muslim India A biographical dictionary
Quaid-i-Azam Mohammed Ali Jinnah_ A bunch of rare letters
یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات