سید صادق حسین کا یومِ پیدائش

آج ضلع سیالکوٹ کی سابق تحصیل شکرگڑھ کے ایک ایڈووکیٹ اور شاعر سید صادق حسین کا یوم پیدائش ہے۔

(پیدائش: یکم اکتوبر، 1898ء – وفات: 4 مئی، 1989ء)

——

تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئیے

——
یہ شعر ضلع سیالکوٹ کی سابق تحصیل شکرگڑھ کے ایک ایڈووکیٹ سید صادق حسین کا ہے۔
سید صادق حسین یکم اکتوبر 1898ء کو پیدا ہوئے تھے تحریک پاکستان کے سرگرم رکن اور قانون دان تھے ۔
04 مئی 1989ء کو انتقال کر گۓ تھے۔
——
یہ بھی پڑھیں : باد چلتی ہے یوں قرینے سے
——
انکی ایک مختصر کتاب ”برگِ سبز“ 1976ءمیں شائع ہوئی تھی جس میں یہ شعر موجود ہے۔
غالباً لفظ عقاب کی وجہ سے یہ شعر علامہ اقبال سے منسوب کر دیا جاتا ہے ۔
——
منتخب کلام
——
تو سمجھتا ہے حوادث ہیں ستانے کے لیے
یہ ہوا کرتے ہیں ظاہر آزمانے کے لیے
تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
کامیابی کی ہُوا کرتی ہے ناکامی دلیل
رنج آتے ہیں تجھے راحت دلانے کے لیے
نیم جاں ہے کس لیے حالِ خلافت دیکھ کر
ڈھونڈ لے کوئی دوا اس کے بچانے کے لیے
چین سے رہنے نہ دے ان کو نہ خود آرام کر
مستعد ہیں جو خلافت کو مٹانے کے لیے
استقامت سے اٹھا وہ نالۂ آہ و فغاں
جو کہ کافی ہو درِ لندن ہلانے کے لیے
آتشِ نمرود گر بھٹکی ہے کچھ پروا نہیں
وقت ہے شانِ براہیمی دکھانے کے لیے
مانگنا کیسا؟ کہ تو خود مالک و مختار ہے
ہاتھہ پھیلاتا ہے کیوں اپنے خزانے کے لیے
دست و پا رکھتے ہیں تو بیکار کیوں بیٹھے رہیں
ہم اٹھیں گے اپنی قسمت خود بنانے کے لیے
——
یہ بھی پڑھیں : وہ روشنی ہے علیؓ کی گھر میں فلک سے جو نور بہہ رہا ہے
——

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

الیاس بابر اعوان کا یومِ پیدائش

آج راولپنڈی ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر اور افسانہ نگار الیاس بابر اعوان کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 28 مئی 1976ء ) —— الیاس بابر اعوان کی پیدائش 28 مئی 1976ء، راولپنڈی، صوبہ پنجاب، پاکستان میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام محمد افضل اعوان ہے۔ اکیسویں صدی کی پہلی دہائی […]

منظر لکھنوی کا یومِ وفات

آج معروف کلاسیکل شاعر جعفر حسین منظر لکھنوی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 1866ء – وفات: 28 مئی 1965ء) —— نظر لکھنوی۔ نوبت رائے نام نظرؔ تخلص ۔وطن لکھنؤ کائستھ خاندان سے تعلق رکھتے تھے 1866ء میں پیدا ہوئے ۔ ۔شاعری کا شوق شروع ہی سے تھا ۔آغاز مظہر کے شاگرد ہیں ۔1897 میں لکھنؤ […]