اردوئے معلیٰ

سید دوسرا کی بات کریں

آؤ خیرالوریٰ کی بات کریں

 

جس نے بخشا ہے زندگی کا شعور

اُس رسولِ خدا کی بات کریں

 

ہے خدا و رسول کو بھی پسند

کیوں نہ غارِ حرا کی بات کریں

 

جس کا اخلاق سربسر قرآن

اُس شہ انبیا کی بات کریں

 

جس نے امن و اماں کی رکھی بنا

آؤ اُس پیشوا کی بات کریں

 

جس سے قائم ہے روشنی کا نظام

آؤ اُس نقش پا کی بات کریں

 

وادیٔ جاں ہو عطربیز انجمؔ

کوچۂ مصطفیٰ کی بات کریں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات