اردوئے معلیٰ

مانتا دل سے ہوں میں تیری ہی وحدت یا رب

مجھ پہ ہو جائے کرم اور عنایت یا رب

 

آسرا کون ہے اک تیرے سوا ہم سب کا

اپنے بندوں کی تو کرتا ہے کفالت یا رب

 

یہ زمیں ،چاند ستارے یہ فلک اور بادل

میں نے ان سب ہی میں پائی تری قدرت یا رب

 

مجھ کو دنیا کی نہیں چاہیے دولت کچھ بھی

دل پہ میرے رہے بس تیری حکومت یا رب

 

یہ گنہ گار تجھے چھوڑ کے جائے گا کہاں

بخش دے فضل سے اپنے اسے جنت یا رب

 

شہرِ طیبہ کا سفر لکھ دے مقدر میں مرے

میں بھی رکھتا ہوں شہ دیں سے محبّت یا رب

 

آس زاہدؔ کی بھی پوری ہو نبی کے صدقے

اور حاصل ہو اسے تیری عنایت یا رب

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات