مجھے منظر سے پس منظر بنانے کے سفر میں
تمہارے حسن کو ہلکان ہونا پڑ گیا ہے
نبھانی پڑ گئیں اس طور کم آمیزیاں تیری
دل کم بخت کو ویران ہونا پڑ گیا ہے
بدل دینی پڑی ہے سمت مجبوراً مسافت کی
مجھے موجود سے امکان ہونا پڑ گیا ہے
اگر دالان بے رونق دکھائی دے تو یہ سمجھو
مجھے دہلیز پر قربان ہونا پڑ گیا ہے