اردوئے معلیٰ

Search

اب دوڑنا محال ہے ، بس لیٹ جائیے

عمرِ گریز پاء تو بہت دور جا چکی

 

رقاصہِ جنون کہ تھکنے لگی ہے اب

یوں بھی تماش بین کبھی کے گنوا چکی

 

بھٹکی ہوئی سحر کوئی دستک بھی دے اگر

کہیے گا "​ معذرت "​ ، کہ ہمیں نیند آ چکی

 

لگتا ہے جان بخش ہی دے گی حیات اب

جی بھر کے یوں بھی دل کو تماشہ بنا چکی

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ