تمہیؐ سرور تمہیؐ ہو برگزیدہ یارسول اللہؐ

تمہیؐ ہو سب سے پہلے آفریدہ یارسول اللہؐ

قرارِ قلب و جاں ،میرا بھروسہ آپؐ ہی تو ہیں

مرا مسلک ، یقیں ، ایماں ، عقیدہ یارسول اللہؐ

نہیں اوقات میری حیطہء الفاظ میں لاؤں

ترےؐ اخلاق ، اوصافِ حمیدہ یارسول اللہؐ

کھڑا ہے دست بستہ سنگِ در پر اشکباری کو

تراؐ مغموم تیرؐا غم رسیدہ یارسول اللہؐ

ترےؐ دربار میں تیریؐ گلی میں، تیریؐ چوکھٹ پر

جبینِ دل رہے ہر پل خمیدہ یارسول اللہؐ

کریں گی ناز قرنوں اس کرم پر میری نسلیں بھی

اگر منظور ہو جائے قصیدہ یارسول اللہؐ

اسیرِ زُلف ہی رکھنا ہمیشہ اے کریمؐ ، اکرمؐ

نہ ہو اشفاقؔ زُلفوں سے رمیدہ یارسول اللہؐ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Releated

تخلیق کا وجود جہاں تک نظر میں ہے

جو کچھ بھی ہے وہ حلقہء خیرالبشر میں ہے روشن ہے کائنات فقط اُس کی ذات سے وہ نور ہے اُسی کا جو شمس و قمر میں ہے اُس نے سکھائے ہیں ہمیں آدابِ بندگی تہذیب آشنائی یہ اُس کے ثمر میں ہے چُھو کرمیں آؤں گنبدِ خضرا کے بام و در یہ ایک خواب […]

نعتوں میں ہے جو اب مری گفتار مختلف

آزارِ روح میرا ہے سرکار ! مختلف الحاد کیش دین سے رہتے تھے منحرف معیارِ دیں سے اب تو ہیں دیندار مختلف بھیجا ہے رب نے ختم نبوت کے واسطے خیرالبشر کی شکل میں شہکار مختلف نورِ نبوت اور بھی نبیوں میں تھا مگر تھے مصطفیٰ کی ذات کے انوار مختلف تھا یوں تو جلوہ […]