اردوئے معلیٰ

Search

رہتے ہیں تا حیات تعاقب میں سانحے

نوحہ گری ہنر ہی نہیں معجزہ بھی ہے

 

پہلے نہ تھی کبھی نہ دوبارہ کبھی بھی ہے

ناکامیاب عمر مری واقعہ بھی ہے

 

ہیں مختلف جہات مری کائنات کی

حیرت کدہ بھی ہے تو یہ عبرت کدہ بھی ہے

 

اس کے سوا بھی کون سی شئے کو ثبات ہے

بالفرض میرا عشق اگر شعبدہ بھی ہے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ