اردوئے معلیٰ

Search

لَوحِ قسمت پر مِلے کندہ کوئی

حاضری کا خُوشنما مُثردہ کوئی

 

دَشتِ بطحا میں کرے مجھ سا گدا

خوش نصیبی کا ادا سجدہ کوئی

 

سارا عالم نور سے بھرنے لگا

اُن کے رُخ سے اُٹھ گیا پردہ کوئی

 

آپ جیسا دو جہاں میں کون ہے؟

جو گیا ہو عرش پر بندہ کوئی

 

اے مِرے ساقی! اِدھر بھی اک نظر

آبِ کوثر کا مِلے بادہ کوئی

 

دیکھنے میں آپ کیسے ہیں حضور!

کھول دے یہ خُوشنما عُقدہ کوئی

 

اُن کے قدموں میں مجھے بھی لے چلے

عِشق کی معراج کا جادہ کوئی

 

آپ کی مِدحت کرے گا ہر گھڑی

کر رہا ہے آپ سے وعدہ کوئی

 

خوش نصیبی ہے مدینے میں اگر

خاک روبی کا مِلے عہدہ کوئی

 

اے رضاؔ محفل میں اُن کی شان میں

نعتیہ پڑھ دو غزل عُمدہ کوئی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ