اردوئے معلیٰ

Search

منبروں اور مسجدوں سے پرے

کوئی مسلک ہو سرحدوں سے پرے

 

اک حقائق کی نرتکی اب تک

رقص کرت ہے معبدوں سے پرے

 

ہم ہیں مدفون اک حکایت میں

مقبروں اور مرقدوں سے پرے

 

گونجتا تھا مہیب سناٹا

ضبط کی آخری حدوں سے پرے

 

تیرگی اوڑھ کر چلا آیا

دل ، محبت کے شبکدوں سے پرے

 

مرگ کے معجزوں کی سرحد ہے

عشق کے چند شعبدوں سے پرے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ