وہ لوگ جن سے نہیں ہے مکالمہ میرا
وہی تو کرنے چلے ہیں مقابلہ میرا تُو اپنی دنیا اٹھا اور اک طرف ہو جا کہ اب خدا سے ہی ہوگا معاملہ میرا کسی بھی عشق کے مضموں کو کیا کروں پڑھ کر مرے تو ہاتھ پہ رکھا ہے تجربہ میرا ادھورے عکس دکھاتا ہے ایک مدت سے کہ بدگمان ہوا مجھ سے آئینہ […]