شیخ ابراہیم ذوق کا یوم وفات

آج معروف کلاسیکل شاعر خاقانی ہند شیخ ابراہیم ذوق کا یوم وفات ہے (پیدائش: 22 اگست 1790ء – وفات: 16 نومبر 1854ء) —— اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے —— اردو زبان اور محاورے پر زبردست گرفت رکھنے والے شاعر […]

اکبر الہ آبادی کا یوم پیدائش

آج نامور شاعر اکبر الہ آبادی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 16 نومبر 1846ء – وفات: 9 ستمبر 1921ء) —— الہٰ آباد کے قریب ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام سید اکبر حسین رضوی تھا اور تخلص اکبر۔ آپ 16 نومبر1846ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سرکاری مدارس میں پائی اور محکمہ […]

رقص کرتی ہوئی جاتی ہے صدا کیف میں ہے

نامِ احمد کے سبب میری دعا کیف میں ہے رات خوشبو میں نہائی ہے دیا کیف میں ہے ذکرِ پر نور کی برکت سے فضا کیف میں ہے اُن کے آنے سے ہوا باغ معطّر ایسا ہر کلی لطف میں ہے بادِ صبا کیف میں ہے آمدِ نور میں لپٹا ہے جہاں کا منظر جشنِ […]

دونوں عالم پہ کیے آپ نے احساں کتنے

یعنی آباد ہوئے دشت و بیاباں کتنے ہر قدم اُن پہ درودوں کے تحائف بھیجے مرحلے زیست کے ہوتے گئے آساں کتنے رشکِ فردوسِ بریں خاک مدینے کی ہوئی ورنہ دنیا میں چمن اور ہیں میداں کتنے اُن کی نسبت سے اجاگر ہوئے میرے الفاظ عشقِ سرکار نے بخشے مجھے عنواں کتنے ورنہ پہچان تھی […]

زندگی وقف ہے برائے نعت

اس لیے مجھ پہ ہے عطائے نعت ایسی دنیا کی جستجو میں ہوں ہر جگہ ہو جہاں فضائے نعت سب لبوں پر ہے مصطفٰی کا نام چل پڑی ہے یہاں ہوائے نعت چشم کو تازگی کی نعمت دے تلخیاں دل کی سب مٹائے نعت آئینہ روح کا نکھرتا ہے فکر سے گرد بھی ہٹائے نعت […]

خاور رضوی کا یومِ وفات

آج ممتاز شاعر خاور رضوی کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: یکم جون 1938ء — وفات: 15 نومبر 1981ء) —— خاور رضوی کا اصل نام سید سبط حسن رضوی اور تخلص خاورؔ تھا ۔ وہ ایک سید خاندان میں یکم جون 1938ء کو ( کچھ کے نزدیک 1936ء مگر یہ درست نہیں ان کے سرکاری کاغذات […]

ناظم پانی پتی کا یومِ پیدائش

آج معروف ممتاز فلمی نغمہ نگار اور کہانی کار ناظم پانی پتی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 15 نومبر 1920ء – وفات: 18 جون 1998ء) —— ناظم پانی پتی 15 نومبر، 1920ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے ۔ ان کا اصل نام محمد اسماعیل تھا۔ ناظم پانی پتی کے بڑے […]

مینا نقوی کا یومِ وفات

آج نامور شاعرہ ڈاکٹر مینا نقوی کا یومِ وفات ہے —— (پیدائش: 20 مئی 1953ء – وفات: 15 نومبر 2020ء) —— یہ عورتوں میں طوائف تو ڈھونڈ لیتی ہیں طوائفوں میں انہیں عورتیں نہیں ملتیں —— مینا نقوی کا اصل نام منیر ذہرہ تھا, آپ 20 مئ 1955 کو نگینہ میں پیدا ہوئیں آپ کے […]

میرے دل میں روشنی ہے آپ سے

علم و فکر و آگہی ہے آپ سے آپ ہیں قلب و نظر کا اطمنان کیف کی ہر اک گھڑی ہے آپ سے ہر طرح کے غم سے میں آزاد ہوں ذہن کو آسودگی ہے آپ سے اس سے پہلے اتنی روشن تو نہ تھی جتنی روشن زندگی ہے آپ سے آپ کے در سے […]

وا رہتا ہے اُن پر درِ ایوانِ مدینہ

اس اوج پہ فائز ہیں اسیرانِ مدینہ ہے خُلد بھی اک گوشۂ دامانِ مدینہ کس درجہ ہے وُسعت تری میدانِ مدینہ تم ایسی امارت کو سمجھ ہی نہیں سکتے رکھتے ہیں جو گدڑی میں فقیرانِ مدینہ یک لحظہ بھی لَو ماند نہیں پڑتی یہاں کی آباد ہی رہتا ہے شبستانِ مدینہ وہ اور کہیں جانے […]