گمشدہ

چلے تھے گھر سے جب تو صرف عشق کی تلاش تھی وہ عشق جس سے حرفِ حق کی گتھیاں سلجھ سکیں وہ عشق جس سے ذات کا ہرایک رنگ کھل اٹھے وہ عشق جس کے لمس سے بدن بکھر کے نور ہو وہ عشق جس کے لحن میں ابھر کے حرف شعر ہو وہ عشق […]

ائے شہرِ طلسمات بتا ہاتھ میں کیا ہے

ویسے تو مرا درد مجھے ہوش ربا ہے گزری ہے کبھی عمر فقط چشم زدن میں یا یوں کہ کبھی سانس بھی سالوں میں لیا ہے بے عیب جراحت کے محاسن پہ نظر کر ائے چشمِ لہو پوش ترے کرب کا کیا ہے جاتا ہوا وہ تو ہے سرِ منظرِ شب ، اور وہ میں […]

الف لیلی

میں وہ قصہ گو ہوں جو بازار کے چوک میں بیس پچیس لوگوں کی ساری توجہ کا مرکز بنا ہے وہ جو اپنی داڑھی کی چاندی کو اک ہاتھ کی انگلیوں سے کھجاتا ہے اور پھر کسی ایک سامع کے چہرے پہ نظریں جما کر یہ کہتا ہے ، ” تو ائے عزیزو وہ بنتِ […]

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے

مِرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے مدینے کے خطّے خدا تجھ کو رکھے غریبوں، فقیروں کے ٹھہرانے والے تو زندہ ہے واللہ! تو زندہ ہے واللہ مِرے چشمِ عالَم سے چھپ جانے والے میں مجرم ہوں آقا! مجھے ساتھ لے لو […]

پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے

آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے دل نکل جانے کی جا ہے آہ کن آنکھوں سے وہ ہم سے پیاسوں کے لئے دریا بہاتے جائیں گے کُشتگانِ گرمیِ محشر کو وہ جانِ مسیح آج دامن کی ہوا دے کر جِلاتے جائیں گے گُل کِھلے گا آج یہ اُن کی نسیمِ فیض سے […]

قافلے نے سوئے طیبہ کمر آرائی کی

مشکل آسان الٰہی مِری تنہائی کی لاج رکھ لی طَمَعِ عفو کے سودائی کی اے میں قرباں مِرے آقا بڑی آقائی کی فرش تا عرش سب آئینہ ضمائر حاضر بس قسم کھائیے اُمّی تِری دانائی کی شش جہت سمت مقابل شب و روز ایک ہی حال دھوم وَالنَّجْم میں ہے آپ کی بینائی کی پانسو […]

عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی

دیکھنی ہے حشر میں عزت رسولُ اللہ قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے جلو فرما ہوگی جب طلعت رسول ُاللہ کے کافروں پر تیغ والا سے گری برقِ غضب ابر آسا چھاگئی ہیبت رسول ُاللہ کی لاَ وَ رَبِّ اَلعَرش جس کو جو ملا اُن سے ملا بٹتی ہے کونین میں نعمت […]

یا الٰہی! رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے

یارسولَ اللہ! کرم کیجے خدا کے واسطے مشکلیں حل کر شہِ مشکل کُشا کے واسطے کر بلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے سیّدِ سجاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھے علمِ حق بے باقرِ علمِ ہُدیٰ کے واسطے صدقِ صادق کا تَصدّق صادق الاسلام کر بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے بہرِ […]

اللہ، اللہ کے نبی سے

فریاد ہے نفس کی بدی سے دن بھر کھیلوں میں خاک اڑائی لاج آئی نہ ذرّوں کی ہنسی سے شب بھر سونے ہی سے غرض تھی تاروں نے ہزار دانت پیسے ایمان پہ مَوت بہتر او نفس تیری ناپاک زندگی سے او شہد نمائے زہر در جام گم جاؤں کدھر تِری بدی سے گہرے پیارے […]

مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دل سے

تعظیم بھی کرتا ہے نجدی تو مَرے دل سے واللہ وہ سن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے اتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دل سے بچھڑی ہے گلی کیسی بگڑی ہے بنی کیسی پوچھو کوئی یہ صدمہ ارمان بھرےدل سے کیا اس کو گرائے دہر جس پر تو نظر رکھے خاک اُس […]