بندہ ملنے کو قریب حضرت قادر گیا

لمعہءِ باطن میں گمنے جلوہءِ ظاہر گیا تیری مرضی پا گیا سورج پھرا الٹے قدم تیری انگلی اٹھ گئی مہ کا کلیجا چر گیا بڑھ چلی تیری ضیا اندھیر عالم سے گھٹا کھل گیا گیسو ترا رحمت کا بادل گھر گیا بندھ گئی ہوا سا وہ میں خاک اڑنے لگی بڑھ چلی تیری ضیا آتش […]

سہرا

بیٹے کی شادی پر چھوڑ کر اپنا پری خانۂ گلشن سہرا کس کی شادی میں چلا خوب یہ بن ٹھن سہرا جوں ہی پہنچا ہے سرِ بزم یہ روشن سہرا ہر طرف شور ہوا اھلاً و َّسہلاً سہرا کیف پرور ہے خوشا بر رخِ روشن سہرا للہ الحمد کہ دیکھا سرِ ‘احسن’ سہرا قابلِ دید […]

خدا نے چن کے رکھا ہے مبارک نامِ نامی ہے

حبیبِ کبریا واللہ وہ ذاتِ گرامی ہے نبوت ختم ہے ان پر رسالت اختتامی ہے میانِ بندہ و مولا وہ آخر کا پیامی ہے شفیعِ روزِ محشر ہے گنہ گاروں کا حامی ہے مرے آقا کی شخصیت بڑی نامی گرامی ہے وہ ساقی ہے مئے وحدت کا میخانہ عوامی ہے یہیں پر تشنہ کام آئیں […]

اے اشہبِ قلم یہ ہے نعتِ شہِ شہاں

چھوڑوں گا ایک لمحہ بھی تجھ کو نہ بے عناں سرتاجِ انبیاء ہے وہ سرخیلِ مرسلاں محبوبِ رب ہے اور وہ مخدومِ بندگاں مضمونِ دوجہاں کا ہے وہ حاصلِ بیاں ہے بزمِ کن فکاں میں وہ مقصودِ کن فکاں ہے ذات اس کی رونقِ معمورۂ جہاں اس کے ہی دم قدم سے منور ہے خاکداں […]

مسلم سربراہ کانفرنس

خلاقِ دو جہاں کے ثنا خواں ہوئے بہم پروانہ ہائے شمعِ ایماں ہوئے بہم اے مرحبا کہ پیروِ قرآں ہوئے بہم یا رب ترا کرم کہ مسلماں ہوئے بہم شام و عرب جزائر و مصر و یمن ہیں ایک لرزاں ہے سومنات کہ پھر بت شکن ہیں ایک رونق بڑی ہے رونقِ صد انجمن ہیں […]

ساقی کا اگر مجھ پر فیضانِ نظر ہوتا

بادہ بھی دگر ہوتا، نشّہ بھی دگر ہوتا منزل سے بھٹکنے کا تجھ کو نہ خطر ہوتا نقشِ کفِ پا ان کا گر پیشِ نظر ہوتا اس عالمِ گزراں کا عالم ہی دگر ہوتا کہتے ہیں بشر جس کو، اے کاش بشر ہوتا تو اپنے گناہوں پر نادم ہی نہیں ورنہ یا دیدۂ تر ہوتا، […]

ہے یہ میدانِ ثنا گر نہ پڑے منہ کے بل

فرسِ طبعِ رواں دیکھ سنبھل دیکھ سنبھل ان کے اک ذکر کا اللہ رے یہ ردِ عمل دل ہے مخمور مرا مست ہے مینائے غزل ہے شہنشاہِ زمن ہادی اقوام و ملل جاں سپارِ رہِ حق غازی میدانِ عمل آخری ان کی رسالت ہے، یہ ہے بات اٹل جو مسلمان ہے اس کو تو نہیں […]

روٹی کپڑا اور مکان

بھٹو کا یہ تھا اعلان اے میرے مزدور کسان ووٹ مجھے دو دوں گا میں روٹی کپڑا اور مکان بن کر صدرِ پاکستان بھولے ہیں قومی پیمان مانگے ان سے روز عوام روٹی کپڑا اور مکان سبزی دالیں گندم دھان آٹے چینی کا فقدان مہنگا ان کے آتے ہی روٹی کپڑا اور مکان سوئی دھاگہ […]

کیفِ یادِ حبیب زیادہ ہے

نعت لکھنے کا آج ارادہ ہے قابلِ فخر شاہ زادہ ہے از براہیمی خانوادہ ہے نیک خو ہے مزاج سادہ ہے شان و منصب میں سب سے زیادہ ہے ہر سخن دلنشیں ہے سادہ ہے وحی رب سے کہ استفادہ ہے تنِ اطہر پہ جو لبادہ ہے کس قدر ستر پوش و سادہ ہے معتدل […]

لازم ہے امتی پہ وہ جب تک جہاں رہے

رطب اللساں بذکرِ شہِ انس و جاں رہے جب تک یہ شامیانۂ ہفت آسماں رہے تکبیر تیرے نام کی شاہِ شہاں رہے کوئی پڑھے نماز کہ تسبیح خواں رہے ذکرِ رسولِ پاک میں رطب اللساں رہے وہ فائز المرام رہے کامراں رہے جو نقشِ پا پہ آپ کے سجدہ کناں رہے آئی ندائے غیب جھکا […]