جھاڑ دے خاک قدم گر تری ناقہ آقا

سارے بیماروں کو ہو جائے افاقہ آقا سب اسیروں نے ترے در سے رہائی پائی ساری دنیا کا تو مولائے عِتاقہ آقا مُلک ارضین و سماوات کا کہنا کیا ہے لامکاں جب ہےترا جزوِ علاقہ آقا ترے دم سے دمِ انساں ہے بہ حصرِ تحفیظ ورنہ کچھ عیب نہ تھا خوں کا اِراقہ آقا چاہے […]

جن کی مدح و ثنا ہے کام مِرا

خود ہی کر لیں گے انتظام مِرا بات لب ہائے مصطفیٰ کی ہے ’’ کیوں نہ رنگین ہو کلام مِرا ‘‘ خلد کی مئے سے روک مت رضوان ! جب ہے ساقی مرا تو جام مرا حشر میں تن پہ ہے قبائے ثنا دیدنی آج ہے خرام مرا زندگی پھر شروع ہو ، گر ہو […]

پروین فنا سید کا یوم پیدائش

آج معروف شاعرہ پروین فنا سید کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 3 ستمبر 1936ء – وفات: 27 اکتوبر 2010ء) —— پروین فنا سید خواتین شعراء میں منفرد شناخت رکھنے والی معروف شاعرہ تھیں۔ پروین فنا سیّد 3 ستمبر 1936ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ آپ کے والد سید ناصر حسین رضوی سپرنٹنڈنٹ جیل […]

محسن زیدی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر اور ادیب محسن زیدی کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 10 جولائی 1935ء – وفات: 3 ستمبر 2003ء) —— محسن زیدی ایک اردو شاعرتھے جو قلمی نام ‘محسن’ لکھا کرتے تھے۔ سید محسن رضا زیدی 10 جولائی 1935 شہر بہرائچ میں پیدا ہوئے۔ والدین کا نام علی الترتیب سید علی رضا زیدی اور […]

شوکت واسطی کا یوم وفات

آج معروف شاعر شوکت واسطی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1 اکتوبر 1922ء – وفات: 3 ستمبر 2009ء) —— شوکت واسطی یکم اکتوبر 1922ء کو ملتان میں پیدا ہوئے، ۔ شوکت واسطی کا پورا نام صلاح الدین شوکت واسطی تها اور والد کا نام سید نعمت علی واسطی تھا، انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی سے […]

ہر پھول کو فیضاں تری تعطیر سے پہنچا

بلبل کو ترنم تری تدویر سے پہنچا اے افصحِ مخلوق ! سرِ عرشِ بلاغت جبریلِ تکلم تری تقریر سے پہنچا ہے خضر سرِ چاہِ مہِ مصر ، کہ وہ خط تا چاہِ ذقن عارضِ تنویر سے پہنچا ہم وقت کی افواجِ یزیدی کو مٹادیں آلات شہا ! جذبۂِ شبّیر سے پہنچا ! ہے ذکرِ قیامت […]

ذوقِ نعتِ شہِ ابرار نے سونے نہ دیا

شب مجھے قسمتِ بیدار نے سونے نہ دیا ان کے رخسار کے تذکار نے سونے نہ دیا رات بھر کثرتِ انوار نے سونے نہ دیا سوئے عشاقِ نبی قبر میں تمثالِ عروس کون کہتا ہے کہ سرکار نے سونے نہ دیا ؟ رات بھر قلب رہا محوِ ثنائے سرکار ان کی زلفوں کے گرفتار نے […]

ہمیشہ جانبِ حسنِ عمل روانہ کیا

کبھی برائی کو تو نے شہا ! روا نہ کیا سجودِ حرف بہ ہر وقت خاشعانہ کیا نمازِ نعت کو ہم نے کبھی قضا نہ کیا رہا خموش یا سائل نے کچھ بہانہ کیا کرم ، کریم نے کس وقت بے بہا نہ کیا ؟ ترے عدو سے رہ و رسم کو روا نہ کیا […]

نظر سے ذروں کو سورج کے ہم کنار کیا

کرم سے آپ نے منگتوں کو تاجدار کیا بہ فیضِ زلفِ نبی الجھنیں سلجھتی ہیں بہ ذکرِ رُخ شبِ آلام کو نَہار کیا فروغِ دینِ خدا کا ہے یہ پسِ منظر ’’ ترے خلوص نے دشمن کا دل شکار کیا ‘‘ اِدھر درود کی آیت ہے دائمہ قضیہ اُدھر سجود فرشتوں نے ایک بار کیا […]

یہی انجامِ قال و قیل ہوا

تُو ورائے حدِ عقیل ہوا اس نے کوثر دیا کہ جس کے بقول کل متاعِ جہاں قلیل ہوا جس نے تیرے لعاب کو پایا کب وہ مشتاقِ سلسبیل ہوا اللہ اللہ شاہیِٔ خدام حکم دیتے ہی جاری نیل ہوا حافظِ نوح انہیں بچا ! جن کا چشمۂ چشم گویا جھیل ہوا معجزہ کیوں نہ پھر […]