یوں شان خدا نے ہے بڑھائی ترے در کی

جبریل بھی کرتا ہے گدائی ترے در کی سُنتے ہیں بہت تختِ سلیمان کی شہرت ہے عرش کے ہم پایہ چٹائی ترے در کی ملتی ہے اسی در سے ہی عرفان کی دولت رہ خوب ہمیں رب نے دکھائی ترے در کی وہ روضۂ انوار، وہ گنبد کے نظارے تصویر ہے آنکھوں میں سجائی ترے […]

ذکرِ سرکار سے کچھ ایسی ضیا پائی ہے

چاندنی جیسے مرے دل میں اُتر آئی ہے میرے ادراک میں مہکی ہیں ثنا کی کلیاں گلشنِ طیبہ سے اپنی بھی شناسائی ہے مدحتِ شاہ میں مشغول رہوں شام و سحر دل مرا ایسی سعادت کا تمنائی ہے یہ ہنر ہو کہ میں اشعار کی لڑیاں باندھوں منتظر کب سے مرے خامے کی رُشنائی ہے […]

رکھے ہیں حمد و نعت کے موتی سنبھال کے

لائی تھی جو میں دل کے صدف سے نکال کے خیر الوریٰ کی یاد میں کٹتے ہیں رات دن لگتا ہے آنے والے ہیں لمحے وصال کے شمس الضحیٰ کے نور سے روشن ہے ماہتاب ہیں معترف نجوم بھی ان کے جمال کے ایمان ملا عشقِ نبی بھی عطا ہوا کس اوج پر نصیب ہیں […]

تخیل مشکبو ہو جائے تو نعتِ نبی کہیے

قلم جب قبلہ رو ہو جائے تو نعتِ نبی کہیے بکھرتے جائیں گے قرطاس پرنوری حسیں منظر مدینہ رو برو ہو جائے تو نعتِ نبی کہیے وہ چرچا نور کا وہ گنبد و مینار کی باتیں یہ ساری گفتگو ہو جائے تو نعتِ نبی کہیے ادب سے گھومنا شہرِ کرم کی پاک گلیوں میں رسائی […]

میر محبوب علی خان آصف کا یومِ پیدائش

آج اردو کو سب سے پہلے اپنی سلطنت کی سرکاری زبان بنانے والے اور نامور شاعر نظام الملک حیدرآباد میر محبوب علی خان آصف جا ششم کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 17 اگست 1866ء – وفات: 29 اگست 1911ء) —— میر محبوب علی خان 1866ء میں پیدا ہوئے۔۔ انہیں 1869ء میں مکمل اختیارات کے ساتھ […]

عزیز الحسن مجذوب کا یومِ وفات

آج شاعر جذب و حقیقی عشق خواجہ عزیز الحسن مجذوب کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 12 جون 1884ء – وفات: 17 اگست 1944ء) —— نام خواجہ عزیز الحسن غوری، تخلص مجذوب۔ تاریخی نام مرغوب احمد۔ ۱۲؍جون ۱۸۸۴ء کو ادرئی ، ضلع جالوں (یوپی) میں پیدا ہوئے۔ تربیت خالص دینی اور مشرقی طرز پر ہوئی۔ […]

امداد امام اثر کا یوم پیدائش

آج اردو کے نامور شاعر شمس العلماء امداد امام اثر کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 17 اگست 1849ء – وفات: 17 اکتوبر 1934ء) —— امداد امام نام اور اثر تخلص کرتے تھے۔ 17اگست 1849 کوبہار کے ضلع پٹنہ کے آرہ کے ضلع سالارپوکےایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔امداد اثر کے والد کا نام سید وحید […]

سارا عالم سجا آج کی رات ہے

نور جلوہ نما آج کی رات ہے قدسیوں کی چلی آج بارات ہے شاہ دولھا بنا آج کی رات ہے نور سے نور کی یہ ملاقات ہے کیسا رتبہ ملا آج کی رات ہے سج گیا عرش اور ساعتیں رُک گئیں معجزہ ہو گیا آج کی رات ہے اپنی امت کی ہے فکر ہر دم […]

مدحتوں کا قرینہ ملا آپ سے

حرف و فن کا خزینہ ملا آپ سے دل کی تاریکیوں میں ضیا آگئی دل میں روشن ہوا ہے دیا آپ سے دور طیبہ سے رہ کر بھی دوری نہیں ربط ہے قلب و جاں کا ہوا آپ سے جس طرف سے سواری گزرتی گئی ہو گیا کہکشاں راستہ آپ سے ورد صلِ علی کا […]

نعت کہنا شعار ہو جائے

زندگی میں قرار ہو جائے اپنے آقا کی میں ثنا لکھ لوں جب سخن نور بار ہو جائے کاش در پر بلائیں شاہِ امم یہ کرم بار بار ہو جائے اُس کی قسمت عروج پر ہوگی جس کو آقا سے پیار ہو جائے آپ آئیں جو دل کے حُجرے میں وہ گھڑی یاد گار ہو […]