بندہ ملنے کو قریب حضرت قادر گیا

لمعہءِ باطن میں گمنے جلوہءِ ظاہر گیا تیری مرضی پا گیا سورج پھرا الٹے قدم تیری انگلی اٹھ گئی مہ کا کلیجا چر گیا بڑھ چلی تیری ضیا اندھیر عالم سے گھٹا کھل گیا گیسو ترا رحمت کا بادل گھر گیا بندھ گئی ہوا سا وہ میں خاک اڑنے لگی بڑھ چلی تیری ضیا آتش […]

فکر دوں پرواز ہے عقلِ بشر محدود ہے

کیسے تکمیلِ ثنا ہو راستہ مسدود ہے اس نے سمجھایا ہمیں اللہ بس معبود ہے خالقِ ہر شے ہے مالک ہے وہی مسجود ہے لعل و یاقوت و زمرد سیم و زر بے سود ہے گر وہی حاصل نہ ہو جو گوہرِ مقصود ہے دیں کا اس کے بول بالا ہو تو ہے جنت نظیر […]

اے اشہبِ قلم یہ ہے نعتِ شہِ شہاں

چھوڑوں گا ایک لمحہ بھی تجھ کو نہ بے عناں سرتاجِ انبیاء ہے وہ سرخیلِ مرسلاں محبوبِ رب ہے اور وہ مخدومِ بندگاں مضمونِ دوجہاں کا ہے وہ حاصلِ بیاں ہے بزمِ کن فکاں میں وہ مقصودِ کن فکاں ہے ذات اس کی رونقِ معمورۂ جہاں اس کے ہی دم قدم سے منور ہے خاکداں […]

مسلم سربراہ کانفرنس

خلاقِ دو جہاں کے ثنا خواں ہوئے بہم پروانہ ہائے شمعِ ایماں ہوئے بہم اے مرحبا کہ پیروِ قرآں ہوئے بہم یا رب ترا کرم کہ مسلماں ہوئے بہم شام و عرب جزائر و مصر و یمن ہیں ایک لرزاں ہے سومنات کہ پھر بت شکن ہیں ایک رونق بڑی ہے رونقِ صد انجمن ہیں […]

ساقی کا اگر مجھ پر فیضانِ نظر ہوتا

بادہ بھی دگر ہوتا، نشّہ بھی دگر ہوتا منزل سے بھٹکنے کا تجھ کو نہ خطر ہوتا نقشِ کفِ پا ان کا گر پیشِ نظر ہوتا اس عالمِ گزراں کا عالم ہی دگر ہوتا کہتے ہیں بشر جس کو، اے کاش بشر ہوتا تو اپنے گناہوں پر نادم ہی نہیں ورنہ یا دیدۂ تر ہوتا، […]

مظفر حنفی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر اور ادیب پروفیسر مظفر حنفی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 1 اپریل 1936ء – وفات: 10 اکتوبر 2020ء) —— محمد ابو المظفر المعروف بہ پروفیسر مظفر حنفی اردو زبان کے شاعر، ادیب اور نقاد تھے، جنھوں نے شاعری، کہانیاں، طنز، تحقیق، بچوں کے ادب اور تراجم پر کام کیا ہے۔ پروفیسر مظفر […]

حسام الدین راشدی کا یوم وفات

آج معروف محقق، مورخ اور ماہر سندھیات پیر سید حسام الدین راشدی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 20 ستمبر 1911ء – وفات: یکم اپریل 1982ء) —— پیر حسام الدین راشدی کی پیدائش رتو ڈیرو، لاڑکانہ میں 20 ستمبر 1911ء کو سندھ کے مشہور روحانی گھرانے راشدی خاندان میں پیر سید حامد شاہ راشدی کے گھر […]

مسرور انور کا یومِ وفات

آج پاکستان کے معروف فلمی شاعر مسرور انور کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 6 جنوری، 1944ء- وفات: 1 اپریل، 1996ء) —— ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ کے خالق اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ مسرور انور پاکستان کی ثقافتی پہچان تھے۔ پاکستان کا کونسا ایسا فرد ہو گا جس نے یہ ملی […]

آغا بابر کا یومِ پیدائش

آج اردو کے ممتاز ادیب اور صحافی آغا بابر کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 31 مارچ، 1919ء- وفات: 25 ستمبر، 1998ء) —— آغا بابر پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز افسانہ نگار، ناول نگار اور ڈراما نویس تھے۔ —— حالات زندگی —— آغا بابر 31 مارچ، 1919ء کوبٹالہ، ضلع گرداسپور، برطانوی ہندوستان […]

کیفِ یادِ حبیب زیادہ ہے

نعت لکھنے کا آج ارادہ ہے قابلِ فخر شاہ زادہ ہے از براہیمی خانوادہ ہے نیک خو ہے مزاج سادہ ہے شان و منصب میں سب سے زیادہ ہے ہر سخن دلنشیں ہے سادہ ہے وحی رب سے کہ استفادہ ہے تنِ اطہر پہ جو لبادہ ہے کس قدر ستر پوش و سادہ ہے معتدل […]