ہم جہاں لوٹ کر نہ جا پائے

ایک دنیا تھی اس جہاں سے پرے دھوپ جھیلی نہ جائے گی تم سے ہٹ گئے ہم اگر یہاں سے پرے ہم کہ نکلے مدار سے آخر سلسلہ ہائے کہکشاں سے پرے گونجتا تھا مہیب سناٹا تیرے اس آخری بیاں سے پرے تو نہیں مل سکا ، نہ ملنا تھا آن پہنچے ہیں لامکاں سے […]

شاہد احمد دہلوی کا یومِ پیدائش

آج اردو کے صاحب طرز ادیب، ساقی کے مدیر اور ماہر موسیقی جناب شاہد احمد دہلوی کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 22 مئی 1906ء — وفات: 27 مئی 1967ء) —— اردو کے صاحب طرز ادیب، ساقی کے مدیر اور ماہر موسیقی جناب شاہد احمد دہلوی 22 مئی 1906ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ان کا تعلق […]

مولوی اسلم کا یومِ وفات

آج نامور انقلابی شاعر مولوی اسلم کا یومِ وفات ہے (وفات: 21 مئی 2019ء) —— مرحوم کا مختصر سوانحی خاکہ از طارق کلیم: نام محمد اسلم وڑائچ معروف نام مولوی اسلم ۔ وجہ شہرت شاعری۔ پچھلی صدی کے اوائل میں بزرگ گجرات سے نقل مکانی کرکے سرگودھا کے چک 95 جنوبی آ گئے۔ یہیں پیدائش […]

معرکہ گاہِ جہاں میں ہیں سلامت اب تک

ہاتھ آیا ہے یہی مالِ غنیمت اب تک وقت کٹتا ہی نہ تھا کاٹ کے رکھ دیتا تھا عمر گزری ہے کہ گزری ہے قیامت اب تک یوں تو منسوخ ہوئے سارے صحائف لیکن دل کو ٹھہرا ہے ترا زکر تلاوت اب تک صورتِ حال بدکتی تو بدلتے دن بھی اور حالات کی بدلی نہیں […]

ہے داستان فقط ساتویں سمندر تک

یہ واقعہ ہے مگر آٹھویں سمندر کا جہانِ شوق کی معلوم سرحدوں سے پرے مہیب دھند میں ڈر آٹھویں سمندر کا سفینے سو گئے موجوں میں بادباں اوڑھے کھلا ہے بعد میں در آٹھویں سمندر کا وہ سند باد جہازی ہوں جس کو ہے درپیش قضاء کے ساتھ سفر آٹھویں سمندر کا

تیرا وصال اور فقط دل کے دام پر

ایسی عنایتیں نہیں کرتے غلام پر میں نے سپردِ خاک سبھی رنگ کر دیے خاکہ سا رہ گیا مرے چہرے کے نام پر پھر یوں ہوا ، کسی نے تعارف کرا دیا سر دُھن رہے تھے لوگ وگرنہ کلام پر پھیلی شفق تو عارضِ گُل پوش ہو گئی لب رکھ دیے ہیں تیرے فقیروں نے […]

پھراٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب

پھر اٹھا ولولہ یاد مغیلان عرب پھر کھنچا دامن دل سوئے بیابان عرب باغ فردوس کو جاتے ہیں ہزاران عرب ہائے صحرائے عرب ہائے بیابان عرب میٹھی باتیں تری دینِ عجمِ ایمان عرب نمکیں حسن ترا جان عجم شان عرب اب تو ہے گریۂ خوں گوہر دامان عرب جس میں دو لعل تھے زہرا کے […]

ائے ریگِ ناشناس ، ہمیں ڈھانپ لے کہ ہم

اک بدحواس عمر کی عجلت میں کھو گئے آنکھوں کی دلدلوں میں عجب معجزہ ہوا کتنے ہی نقشِ پا تھے کہ محفوظ ہو گئے کب تک گماں کی راہ گزر پہ قیام ہو جو باعثِ قیام تھے وہ لوگ تو گئے آخر فنا کیا ہے کمالات نے ہمیں ہم وسعتِ خیال میں معدوم ہو گئے […]

سید خورشید علی ضیاء ​کا یومِ پیدائش

آج معروف کلاسیکل شاعر سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری ​کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 1919ء – وفات: 2001ء) —— سید خورشید علی ضیاء عزیزی کے والد کا نام سید محمود علی ابن شمس الدین تھا ۔ آپ 1919ء میں دائرہ کھنڈیلہ میں پیدا ہوئے ۔ آپ اپنے دونوں بھائیوں سید ارشاد الدین اور […]

نریش کمار شاد کا یوم وفات

آج اردو غزل ‘ رباعی اور قطعہ میں ایک معروف نام نریش کمار شاد کا یوم وفات ہے (پیدائش: 11 دسمبر 1927ء— وفات: 21 مئی 1969ء) —— نریش کمار شاد 11 دسمبر 1927ء کو مشرقی پنجاب کے ایک گاؤں یحییٰ پور، ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ دلّی چلے گئے۔ […]