شاہِ نواب کا گدا ہونا

تاجداروں سے ہے سوا ہونا عشق نواب میں فنا ہونا ہے حقیقت سے آشنا ہونا اوڑھ کر خاکِ کوچۂ نواب چاہتے ہو جو کیا سے کیا ہونا ہے فنافی الرسول کا ضامن ہستیِ شیخ میں فنا ہونا ان کی صورت کو دیکھ کر سیکھا صبح ہستی نے پر ضیاء ہونا ان کے آب کرم پہ […]

اے گل باغ شاہ دیں نواب

شیر یزداں کے جانشیں نواب رشک کرتے ہیں اولیاء تجھ پر منزلیں وہ تجھے ملیں نواب آہوانِ جمال جس پہ فدا ہے تری چشم سرمگیں نواب سوچ کر تیرے خندۂ لب کو میری دنیا ہوئی حسیں نواب! تحفۂ دید کی تمنا ہے اے قرار دل حزیں نواب! سارے اہل کمال و اہل ہنر ہیں ترے […]

جن کے صدقے قلب و جاں شاداب ہیں

وہ مرے مرشد شہہ نواب ہیں ذات ان کی آفتابِ معرفت ان کے قدموں میں پڑے مہتاب ہیں اے شہ نواب اے جان جمال آپ پر قربان شیخ و شاب ہیں ہیں سبیلِ خیر چشمانِ کرم اور لب ، لطف و عطا کے باب ہیں وقف ہو دل کا جہاں ان کے لیے عشق مرشد […]

ہے تری رہ گزر شہ نواب

میری جان و جگر شہ نواب میں بھی زندان ہجر سے نکلوں مہرباں ہوں اگر شہ نواب رشک مہتاب ہے تری چوکھٹ نور ہے تیرا گھر شہ نواب من کی دنیا اجال دیتی ہے آپکی اک نظر شہ نواب تیرے قدموں میں بیٹھ کر پایا خود کو افلاک پر شہ نواب مرہم لطف کا سوالی […]

تھام کر صبر کی مہار حسین

ہوئے دشت بلا سے پار حسین تجھ کو زیبا ہے تاج ذبح عظیم اے شہیدوں کے تاجدار حسین دے کے ناحق کو یادگار شکست کر گئے حق کو آشکار حسین تیری گلکاریوں کے صدقے میں گلشن دیں میں ہے بہار حسین جس کو دنیائے عشق کہتے ہیں تم ہوئے اس کے شہسوار حسین آسماں آتشیں […]

سید دوسرا کی بات کریں

آؤ خیرالوریٰ کی بات کریں جس نے بخشا ہے زندگی کا شعور اُس رسولِ خدا کی بات کریں ہے خدا و رسول کو بھی پسند کیوں نہ غارِ حرا کی بات کریں جس کا اخلاق سربسر قرآن اُس شہ انبیا کی بات کریں جس نے امن و اماں کی رکھی بنا آؤ اُس پیشوا کی […]

قبا گلوں کی ہے پہنے ترا خیال حسین

ہے عکسِ رحمتِ عالم ترا جمال حسین منار عزم و تحمل کی زندگی تو ہے ترے کمال کا پرتو ہے ہر کمال حسین تہی ہے دامن امید اک زمانے سے نگاہِ فیض اثر کا گہر اچھال حسین یہ کس نے کہہ دیا میداں میں تو اکیلا تھا تھا صبر تیغ ، شجاعت تھی تیری ڈھال […]

ترا لطف تیری عطا فاطمہ

ہمیں بھی ہے در کار یا فاطمہ سخاوت ہے دامن پسارے ہوئے ترا گھر ہے رشکِ غنا فاطمہ ہوئی بزمِ کونین کی آبرو پدر کی ترے خاکِ پا فاطمہ کیا ہے ہمیشہ تری یاد نے مداوا مرے رنج کا فاطمہ ملائک ہیں خدامِ در آپ کے یہ اوجِ کمال آپ کا فاطمہ نجابت ، شرافت […]

خاک ہم ہیں،کوہِ فاراں ہیں علیِ مرتضی

دشت ہم ہیں ، ابر باراں ہیں علیِ مرتضی ماورا تعداد سے ، اوزان سے ، مکیال سے لطف تیرا ، تیرے احساں ہیں علیِ مرتضی جملہ اربابِ شجاعت ، جملہ احباب سخن تیری اک جنبش پہ قرباں ہیں علیِ مرتضی رات ہجرت کی ہے ، بستر سیدِ کونین کا آج تو قسمت پہ نازاں […]

شاه عبد الطیف بھٹائی کا یوم پیدائش

آج سندھی زبان کے عظیم صوفی بزرگ اور شاعر شاه عبد الطیف بھٹائی کا یوم پیدائش ہے۔ تاریخ پیدائش : 18 نومبر 1689ء بمطابق 6 صفر 1101ھ , جمعۃ المبارک , سوئی قندر (بھٹ شاہ) ہالا , سندھ (پاکستان) تاریخ وفات : 1 جنوری 1752ء بمطابق 14 صفر 1165ھ , ہفتہ, بھٹ شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ شاه […]