لکھوں میں نعت ، مدینے سجا کے لے جاؤں

میں لفظ لفظ کو خوشبو بنا کے لے جاؤں نصیب اونگھتا رہتا ہے ہر گھڑی میرا جگانے واسطے در پر شہا کے لے جاؤں میں پھونکتا ہوا جاؤں درود سینے پر بناؤں دل کو دیا اور جلا کے لے جاؤں سفر کرے جو مری نعت جانبِ طیبا تو شوقِ دید کی انگلی تھما کے لے […]

سوال : حُسن کی دنیا میں دیجیے تو مثال؟

جواب : کس کا محمد سے بڑھ کے حسن و جمال سوال : خون سے سینچا ہے دین کو کس نے؟ جواب : کرب و بلا میں جو تھی رسول کی آل سوال : قلبِ حزیں کا علاج کیا ہوگا؟ جواب : دل کو بہت ہے فقط درود کی ڈھال سوال : پیش کرے گا […]

بخت اپنے بھی اسی طور سنوارے جائیں

کاش کچھ روز مدینے میں گزارے جائیں روشنی پائے محمدؐ کی نگاہوں سے جہاں سورج و چاند ضیا پائیں، ستارے جائیں دین آواز دے تجدیدِ محبت کے لیے اور کربل میں محمدؐ کے دلارے جائیں بے زباں ہو کے بھی ہم کلمہءِ حق بولیں گے دستِ سرکارؐ میں پتھر بھی پکارے جائیں کوئی آواز سے […]

الفاظ جھوم کر یوں قلم سے رواں ہوئے

نعتِ نبی کے واسطے سب ضو فشاں ہوئے ماہِ رسول نے یوں کیا نرم قلب کو مشغول نعت میں سبھی اہلِ زباں ہوئے جب سے درِ حبیب کے ہم ہوگئے غلام تو معتبر زمانے میں ہم بھی میاں ہوئے آمد پہ کھلکھلائیں مدینے کی بچیاں روشن نبی کے نور سے دل کے مکاں ہوئے ادنٰی […]

ہنگامِ محشر

(کوئٹہ میں برفباری کی تصویر کا دوسرا رُخ ) ہے برف کے اِس عکس میں سرشاری و مستی لیکن ہے اِسی عکس کا اِک دوسرا رخ بھی تصویر کے اس رُخ میں ہے ژولیدہ جوانی ہے ہوش رُبا صبر طلب ،جس کی کہانی گھنگھور گھٹائیں ہیں دھواں دھار دُھندلکا یَخ بستہ ہواؤں سے ہے اِک […]

جو ان کے در پر جھکا ہوا ہے

فلک پہ گویا کھڑا ہوا ہے جو اٹھ گیا ہے درِ نبی سے وہ ذلتوں میں گرا ہوا ہے جڑا ہوا ہے جو ان کے در سے اسی پہ عقدہ کھلا ہوا ہے اگر وہ راضی خدا بھی راضی بڑوں سے ہم نے سنا ہوا ہے بھنور کی زد میں ہے میری کشتی فراتِ عصیاں […]

جو یادِ نبی میں نکلتے ہیں آنسو

گراں موتیوں میں وہ ڈھلتے ہیں آنسو اُمڈتا ہے آنکھوں میں گویا سمندر جو دھیرے سے پلکوں پہ چلتے ہیں آنسو جونہی یاد آتی ہیں طیبہ کی گلیاں نہیں پھر سنبھالے سنبھلتے ہیں آنسو تصور میں لاتا ہوں جب بھی مدینہ تو بے ساختہ یہ ابلتے ہیں آنسو گریں گے یہ ارضِ مدینہ پہ جا […]