اُڑتے ہوئے غبار میں اجسام دیکھتے

ہم تھک چکے مناظرِ ابہام دیکھتے اتنی قلیل عمر میں ممکن کہاں کہ لوگ اتنے شدید درد کا انجام دیکھتے صبحِ فراقِ یار تلک سنگ رہ گیا اس دل کی رونقوں کو سرِ شام دیکھتے جھپکی ہے آنکھ آج کہ اک عمر ہو گئی لوحِ ہوا پہ نقش کوئی نام دیکھتے ائے کاش ہم بھی […]

علامہ راشدالخیری کا یومِ وفات

آج معروف مزاح نگار اور ناول نگار علامہ راشدالخیری کا یومِ وفات ہے (ولادت: 1868ء – وفات :3 فروری 1936ء) —— اردو ناول کی تاریخ میں علامہ راشدالخیری کی ایک اہم جگہ ہے۔ موصوف 1868ء میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام عبدالواحد تھا۔ حیدرآباد میں ملازمت کرتے تھے۔ کہا جاتا ہے […]

المیہ

سر بہ زانو ہے ، شکستہ ہے خداوندِ سخن سر جھکائے ہوئے خاموش کھڑے ہیں اشعار قافیے گنگ ، سراسیمہ پریشاں بحریں اور سمٹی ہوئی بیٹھی ہیں جھجھکتی افکار صرف سانسوں کی صدا گونج کے رہ جاتی ہے موت کا سوگ کہ طاری ہے سرِ قصرِ سخن گاہے گاہے کبھی اٹھ جاتی ہیں خالی آنکھیں […]

آہستگی سے شیشہِ دل پر خرام کر

میرا نہیں تو عشق کا ہی احترام کر ہے ماوراء بیاں سے مرا آٹھواں سفر ائے داستان گو ، مرا قصہ تمام کر میں تو اٹک کے رہ گیا نصف النہار پر گردش زمین کی ہی بڑھا اور شام کر رشکِ مطالعہ ، مجھے بین السطور پڑھ ائے نازِ گفتگو ، مری چپ سے کلام […]

محمد شفیع اوکاڑوی کا یوم پیدائش

آج مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 2 فروری، 1929ء- وفات: 24 اپریل، 1984ء) —— حافظ محمد شفیع اوکاڑوی اہلسنت وجماعت کے ممتاز عالم دین اور سیاستدان تھے جنہوں نے تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں متعدد ممالک کا سفر اختیار کیا اور متعدد دینی کتابیں لکھیں۔ موصوف مرکزی جماعت اہل سنت کے […]

خشونت سنگھ کا یوم پیدائش

آج مشہور ادیب، مصنف، کالم نگار، نقاد، تاریخ دان اور بیباک صحافی خشونت سنگھ کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 2 فروری 1915ء وفات : 20 مارچ 2014ء) —– خشونت سنگھ بھارت کے مشہور مصنف ، تاریخ دان اور نقاد تھے۔ ان کا پیدائشی نام خوشحال سنگھ تھا۔ وہ ایک قانون داں، صحافی اور سیاست دان […]

محمد خالد اختر کا یومِ وفات

آج اردو کے نامور ادیب محمد خالد اختر کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 23 جنوری، 1920ء – وفات: 2 فروری، 2002ء) —— محمد خالد اختر 23 (تیئس) جنوری 1920(انیس سو بیس ) کو اللہ آباد ضلع بہاولپور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم صادق ڈین ہائی اسکول سے حاصل کی جبکہ صادق ایجرٹن کالج سے 1938 […]

انتظار حسین کا یوم وفات

آج مشہور و معروف ناول نگار، افسانہ نگار اور تنقید نگار جناب انتظار حسین کا یوم وفات ہے (پیدائش: 7 دسمبر 1925ء – وفات: 2 فروری 2016ء) —— نوٹ ان کی تاریخ پیدائش پر اختلاف پایا جاتا ہے ۔ بعض کے نزدیک ان کی تاریخ پیدائش 21 دسمبر ہے ۔ —— انتظار حسین اردو کے […]

دل واقفِ اندازِ روایاتِ کہن ہے

اس بار مگر درد کا کچھ اور چلن ہے مانا کہ تجھے عشق سے مطلب ہی نہیں ہے کیا ہو کہ یہی خانماں برباد کا فن ہے تو حسنِ مکمل ہے تو میں شاعرِ یکتاء تو وجہِ سخن بن کہ فقط محوِ سخن ہے تھا لمس ترا نرم بہت ، جھیل گیا ہوں ویسے تو […]

جہاں پہ سر تھا کبھی اب ہے سنگِ در کا نشاں

اب اس سے بڑھ کے ترے سجدہ ریز کیا کرتے عذاب یہ ہے کہ رستے میں خود ہی پڑتے تھے اب اپنے آپ سے آخر گریز کیا کرتے سلگ رہے ہیں سرِ راہِ شوق ، نقشِ قدم ہم اپنی چال بھلا اور تیز کیا کرتے کِھلے نہیں تھے کہ نظروں میں آ گئے غم کے […]