خاکم بدہن کچھ ہیں سوالات بھی سر میں

اللہ! تری مصلحتِ امر و نہی پر ہیں جس کے طفیل آج بھی اعداء ترے آزاد کمزور کو ہے حکم، نصیحت تو انہیں کر کمزور کی آواز دبانے کے لیے بھی ظالم کو ستم ڈھانے کی طاقت ہے مُیسر مسکینوں کی کشتی کو خضر کرتا ہے ناقص پکڑا نہ کبھی اُس نے یہاں دستِ ستم […]

میں بہت ہی ظلم کر بیٹھا ہوں اپنی جان پر

تیری رحمت پر بھروسہ کر رہا ہوں رات دن زندگی ساری گناہوں میں تو میں نے کاٹ دی مغفرت درکار ہے یا رب!کہ ہے ساعت کٹھن ۰۰۰ باقی ماندہ زندگی پَر ہو فقط مُہرِ سُنَن تاکہ میں دکھلا سکوں کوکب بھی کچھ اعمال میں تیرگی کے غار ہی میں نے بسائے ہیں سدا روشنیٔ اُسوۂ […]

معروف مصنف، شاعر اور نقاد فراق گورکھپوری کا یوم پیدائش

آج معروف مصنف، شاعر اور نقاد فراق گورکھپوری کا یوم پیدائش ہے فراق گورکھپوری (پیدائش: 28 اگست 1896ء– وفات: 3 مارچ 1982ء) مصنف، ادیب، نقاد اور شاعر تھے۔ اُن کا شمار بیسویں صدی کے اردو زبان کے صفِ اول کے شعرا میں ہوتا تھا۔ ان کا اصل نام رگھو پتی سہائے تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاعری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ […]

فراق گورکھپوری کا یوم پیدائش

آج معروف مصنف، شاعر اور نقاد فراق گورکھپوری کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 28 اگست 1896ء– وفات: 3 مارچ 1982ء) —— فراق گورکھپوری مصنف، ادیب، نقاد اور شاعر تھے۔ اُن کا شمار بیسویں صدی کے اردو زبان کے صفِ اول کے شعرا میں ہوتا تھا۔ ان کا اصل نام رگھو پتی سہائے تھا۔ جدید شاعری […]

ہر سانس تیرے اذن کی محتاج ہے مری

تیری نگاہِ لطف ہی معراج ہے مری میرے کریم مجھ پہ عنایت کی اک نظر درپیش ہے مجھے نئے آفاق کا سفر تیرے کرم کی شمع سے روشن ہو زندگی یعنی حیات اصل میں ہو جائے بندگی عرفان و آگہی کے چراغوں کی روشنی پاتی رہے حیاتِ دو روزہ سدا مری شعروں میں فہمِ دیں […]

یا الٰہی میرے دل میں صرف تو ہی تو رہے

میرے شعروں میں ہمیشہ حمد کی خوشبو رہے وہ خشیت ہو میسر جس سے جنت ہو نصیب دل میں تیری یاد ہو اور آنکھ میں آنسو رہے نور سے تیرے ہی دل معمور ہو رب کریم دور اِس دل سے جمالِ غیر کا جادو رہے حرص و آز اس دل سے یکسر دور کر مولا […]

کیاکروں عرض میں جب رب ہے علیم اور خبیر

کیا کروں عرض میں جب رب ہے علیم اور خبیر میں تو کر لیتا ہوں دل پر ہی دعائیں تحریر سننے والا ہے جو دھڑکن کی زباں میں فریاد میری خواہش کو بنا دیتا ہے میری تقدیر جب بنانی ہو مری بات زمانے میں کوئی وہ سُجھا دیتا ہے اعمالِ حسن کی تدبیر لفظ اَن […]

ربِّ کریم اب مجھے مدح کا کچھ ہنر بھی دے

دامنِ حمد ونعت کو تازہ گلوں سے بھر بھی دے سوز و گداز سے تہی حرفِ ثنا کبھی نہ ہو فکر و عمل کے شہر کو رونقِ بام و در بھی دے نعت لکھوں تو قلب و جاں نور سے جگمگا اُٹھیں حمد کے لفظ لفظ کو جذب و اثر سے بھر بھی دے ہجر […]

خوشا کہ پھر حرمِ پاک تک رسائی ہے

مجھے یہاں مری تقدیر کھینچ لائی ہے حرم میں وحدتِ فکر و عمل نظر آئی محبتوں کی تجلی فضا پہ چھائی ہے یہاں لباس بھی یکساں، عمل بھی ہے یکساں تونگری نے گدائی کی چھب دکھائی ہے بفضلِ ربِّ غفور، اُمتِ رسولِ کریم حرم میں نقطۂ وحدت پہ لوٹ آئی ہے طوافِ کعبہ میں تمیزِ […]