ابراہیم جلیس کا یومِ پیدائش

آج اردو کے نامور ادیب اور صحافی ابراہیم جلیس کا یومِ پیدائش ہے۔ ابراہیم جلیس کا تعلق حیدر آباد دکن کی مردم خیز سرزمین سے تھا۔ وہ 11 اگست 1922ء کو بنگلور میں پیدا ہوئے لیکن ان کی ابتدائی تعلیم و تربیت گلبرگہ حیدرآباد دکن میں ہوئی۔ 1942ء میں انہوں نے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ […]

انجام

ایک لڑکا اور لڑکی دونوں ہی اِک دوسرے کو چاہتے تھے پیار کی سچّائیوں سے پوجتے تھے روح کی گہرائیوں سے مانگتے تھے رب سے جیون میل سنگت کی دعائیں جو کہ پوری ہو نہ پائیں لڑکا جل کر مر گیا اور لڑکی زندہ رہ گئی آنسو بہانے کو کسی کا گھر بسانے کو بچاری!

اند یشہ

ابھی دو(۲) دن گزرنے دو دسمبر کے کہیں ایسا نہ ہو پھر حادثہ اِک رونما ہو جائے ہم تم ایک دوجے سے بچھڑ جائیں دسمبر اب کے ہے سفّاک اس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے مجھ کو لمحہ لمحہ ایک خدشہ ہے ابھی گھر میں ہی تم بیٹھی رہو بہتر ہے مجھ سے مت […]

نگاہِ قہر سے دیکھیں ہیں آج سب مجھ کو

ترے کرم کی ضرورت ہے میرے رب مجھ کو متاعِ دیں کی حفاظت بھی ہو گئی مشکل ستا رہے ہیں شیاطین روز و شب مجھ کو مجھے ہو اُسوۂ خیرالبشر کی بھیک عطا! خطا تھی میری کہ پہلے نہ تھی طلب مجھ کو میں جانتا ہوں مکافات ہے عمل کی مرے ستا رہا ہے زمانہ، […]

عقیل عباس جعفری کا یوم پیدائش

آج معروف مصنف ، مہندس ، صحافی ، شاعر ، محقق، مؤرخ ، اور پاکستان کرونیکل کے مصنف عقیل عباس جعفری کا یوم پیدائش ہے۔ عقیل عباس جعفری (انگریزی: Aqeel Abbas Jafri)، (پیدائش:10 اگست، 1957ء) پاکستان کے معروف مصنف، انجینئر، صحافی، شاعر، محقق، مورخ، پاکستان کرونیکل کے مصنف ہیں۔ وہ اس وقت اردو لغت بورڈ […]

ہوتا ہے بازگشت میں جیسے صدا کے ساتھ

میرے قدم قدم پہ سزا تھی سزا کے ساتھ اِک طاق پر چراغ جلانے کی چاہ میں کرنی پڑی ہے دوستی ہم کو ہوا کے ساتھ سوتا ہوں روز رات کو آغوشِ آہ میں ہر صبح جاگتا ہوں کسی بدعا کے ساتھ کیسے کرو گے اُس کی وفا کا یقین تم کوئی جو چل پڑا […]

بے شک تھے علیؓ تابعِ احکامِ خلیفہ

جب تک نہ ملی آپؓ کو فی الاصل خلافت ہر ایک خلیفہ کے رہے تابعِ فرماں تھی بس یہی اسلام کے اظہار کی صورت جب پائی خلافت تو نہ بدلا کوئی قانون تھی نہجِ خلافت پہ علیؓ کی بھی حکومت حسنینؓ نے پائی تھی علیؓ سے یہی تعلیم تائید کریں اس کی جو اچھی ہو […]

کوئی اپنی جھلک دِکھلا گیا ہے

مِرا اندر تلک مہکا گیا ہے وہ جو روشن تھا میرے فن کا سورج جُدائی میں تِری گہنا گیا ہے عقیدت ہو گئی بدنام ناحق نہ تیرا کچھ ، نہ کچھ میرا گیا ہے سکونِ قلب ، کاروبار ، شہرت تمہارے واسطے کیا کیا گیا ہے اچانک رُک گئی ہے زندگی کیوں؟ مجھے اِک نقطے […]