نبی ﷺ کا نام دل میں ضو فشاں ہے اب جہاں میں ہوں

لہو کا قطرہ قطرہ مدح خواں ہے اب جہاں میں ہوں مری آنکھوں کے روزن بند ہیں، دل جاگ اُٹھَّا ہے تصور کامیاب و کامراں ہے اب جہاں میں ہوں تخیل روضۂ اطہر پہ لے آیا تو یوں جانا مرے قدموں کے نیچے آسماں ہے اب جہاں میں ہوں انہیں ﷺ کے عشق کی تنویر […]

درود روح میں گونجے عمل میں نور آئے

کبھی تو میں بھی کہوں خواب میں حضور آئے محبتِ شہِ والا کی جب بھی بات کروں اویسیت کا مزہ روح کو ضرور آئے وہ بات لکھ ہی نہ پاؤں کہ جو عمل میں نہ ہو مجھے بھی نعت نگاری کا وہ شعور آئے سخن سخن مرے سرکار کا ہو ذکرِ جمیل زبان و دل […]

مالکِ ارض و سما ہے ذات تیری بے عدیل

تضمین بر مناجات : خلیفۂ اوّل سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مالکِ ارض و سما ہے ذات تیری بے عدیل حکمرانی میں تری ہرگز نہیں کوئی دَخیل اپنی حالت عرض کرتا ہے یہ اِک بندہ ذلیل ہو کرم اس پر کہ ہے تو بے نواؤں کا وکیل خذ بلطفک یا الٰہی من […]

رحیم و راحم رحماں رُحَیَّم و ارحم

عظیم و صاحبِ عُظْم و مُعَظّم و اعظم ملیک و مالک و مختارِ ملکِ ارض و سماں تری ثنا میں ہیں مصروف عقل و لوح و قلم نہیں ہے تیرے سوا کوئی مالک و مختار نہیں ہے تیرے سوا کوئی افضل و اکرم میں ایک حلقہ بگوشِ محمد عربی تری جناب میں آیا ہوں لے […]

یارَبّ

ظلم کا راج ہوا تیری زمیں پر یارَبّ! ساری دنیا میں نہتے ہوئے بے گھر یارَبّ! ان پہ یلغار ہے اِبلیس کی اولادوں کی اہلِ ایمان بنے یاس کے پیکر یارَبّ! اہلِ دل درد کی سوغات لیے پھرتے ہیں دیکھتے رہتے ہیں خاموش یہ منظر یارَبّ! خون رونے کے سوا اب کوئی چارہ ہی نہیں […]

گر یہ کناں شبوں کا غم

گر یہ کناں شبوں کا غم سنو! تم کو پتہ ہوگا کہ سردی کی شبیں تو لمبی ہو تی ہیں پھر ایسے میں کسی کی نیند اُڑ جائے کسی کا چین کھو جائے کسی کی کروٹوں سے چادرِ بستر شکن آلود ہو جائے کتابیں پڑھنے کو دل ہی نہ چاہے فلم بھی دیکھی نہ جائے […]

دسمبر جا رہا ہے

دسمبر جارہا ہے سبز شاخوں سے شگوفے چھین کر سوچوں پہ چھائی کہرسی ہے بے ثباتی کا یہ عالم ہے ہراِک سہما ہوا ہے ہر کوئی ڈرتا ہے جانے کس گھڑی کیا حادثہ ہو جائے سب پر خوف طاری ہے گذرتے اِس برس نے دُکھ دیے ہیں چین چھینا ہے ہمیں لیکن ابھی جینا ہے […]

یارَبّ میں صبح و شام حرم دیکھتا رہوں

(مناجات : ۲ مئی ۱۹۹۴ء کو بیت اللہ میں لکھی گئی) یارَبّ میں صبح و شام حرم دیکھتا رہوں ہر ہر نفس، میں تیرا کرم دیکھتا رہوں ایمان کے اُفق پہ نظر آئے روشنی مٹتے ہوئے جہاں سے ظََلَمْ دیکھتا رہوں ایسی نگاہ مجھ کو عطا کر کہ تا حیات پوشیدہ ہو جو قطرے میں […]