پیکار ہے وہ ہم سے کوئی دوسرا نہیں

یہ حادثہ ہمارے لئے اب نیا نہیں تجھ سے جُدائی کے اُسی اِک فیصلے کے بعد میں خود بھی اپنے ساتھ کبھی پھر رہا نہیں جاں اِک اندھیری غار ہے تجھ بن مِرے لئے دِل ایک ایسا طاق ہے جس میں دِیا نہیں دیوارِ شب میں یوں تو کئی چھید تھے مگر کوشش کے باوجود […]

نامور شاعرہ رحمت النساء نازؔ کا یوم وفات

آج برصغیر کی نامور شاعرہ، ماہر تعلیم اور سماجی کارکن رحمت النساء نازؔ کا یوم وفات ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رحمت النساء نازؔ 28 جون 1932ء کو بنگلور، کرناٹک ( سابق ریاست میسور ) برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ دسویں جماعت تک تعلیم میسور سے ہی حاصل کی، اس کے بعد جلد ہی ان کی شادی ڈاکٹر […]

معروف شاعر اور نقاد منظور حسین شور کا یوم وفات

آج معروف شاعر، نقاد اور مہر تعلیم منظور حسین شور کا یوم وفات ہے منظور حسین شور جولائی، 1910ء کو امراوتی، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اردو، فارسی اور انگریزی میں ایم اے کیا۔ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ 1938ء میں ناگپور یونیورسٹی کے شعبۂ […]

موت کا سر پہ تاج لینا ہے

زندگی سے خراج لینا ہے وہ سخی ہے نواز دے شاید بے کلی کا علاج لینا ہے تجھ لئے دل تو کیا ہے جاں حاضر کر ذرا احتجاج لینا ہے آنکھ اُکتا گئی اندھیروں سے روشنی کو رواج لینا ہے کل کا کیا اعتبار ہے اشعرؔ جو بھی لینا ہے آج لینا ہے

چاند کی اُلفت میں پاگل ہو گئی

رات کی جاگی ہوئی تھی سو گئی اسقدر پھیلے جھمیلے آس پاس ذہن میں اِک یاد تھی سو کھو گئی اُٹھ گئے سوچوں سے یادوں کے قدم دھوپ سایوں کے تعاقب کو گئی رات آنکھوں‘‘ میں اُداسی کی لکیر’’ شام گہری ، کتنی گہری ہو گئی خودنمائی دو (۲) دلوں کے درمیاں بیج اشعرؔ نفرتوں […]

جس سے رشتہ ہے نہ ناتا میرا

ذات اُس کی ہے اثاثہ میرا تیری زُلفیں ہی مِری شامیں ہیں تیرا چہرا ہے سویرا میرا تُو نیا چاند ، میں ڈھلتا سورج ساتھ نبھنا نہیں تیرا میرا میں ترا قرض چکاؤں کیسے؟ مجھ پہ تو قرض ہے اپنا میرا پیار کی میرے اُسے عادت ہے اُس نے غصّہ نہیں دیکھا میرا وہ تو […]

اردو دنیا کے شہنشاہ ظرافت دلاور فگار کا یوم پیدائش

آج اردو دنیا کے شہنشاہ ظرافت دلاور فگار کا یوم پیدائش ہے ‘‘دلاور حسین المتخلص فگار 8 جولائی 1929 کو ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یو پی) کے مشہور و معروف مردم خیز قصبے بدایوں میں پیدا ہوئے، جس کی مٹی نے بڑی بڑی نامی گرامی شخصیات کو جنم دیا ہے۔ اگرچہ […]

نابینا شاعر اقبال عظیم کا یوم پیدائش

آج بینائی سے محروم محقق، شاعر اقبال عظیم کا یوم پیدائش ہے معروف شاعر اقبال عظیم 8 جولائی 1913ء کو میرٹھ میں پیدا ہوئے ۔اُن کے والدسید مقبول عظیم کا تعلق سہارن پور سے تھا۔ خود لکھنؤ اور اودھ میں پروان چڑھے ۔لکھنؤ یونیورسٹی سے 1934ء میں بی اے کی سند حاصل کی۔ پھر آگرہ […]

غدر سے بے خبر نہیں ہونا

بدعائے بشر نہیں ہونا منزلوں کا سُراغ بھی رکھنا صرف گردِ سفر نہیں ہونا تان رکھنا وجود پر چھایا ماسوائے شجر نہیں ہونا شام بننا کوئی سُہانی سی جون کی دوپہر نہیں ہونا صحرا کی خشکیوں سے چکرا کر پانیوں کا بھنور نہیں ہونا مرتضیٰ لوگ روند ڈالیں گے اتنے بھی بے ضرر نہیں ہونا

مِری آنکھ برکھا کا بے مہر پانی

تِری لہر بجلی ، مِری لہر پانی کہ چھلکے ہیں دریا کے جب بھی کنارے بہا لے گیا بستیاں ، شہر پانی اُتر آئے آنکھوں میں برسات موسم نظر آیا پھر دہر کا دہر پانی ق اُبھر آتا ہے ڈوبتا دوست چہرہ میں جب دیکھتا ہوں کبھی نہر ، پانی کسی کے لئے ہوگا تریاق […]