دل پر مرے احساس نے جو حرف لکھا ہے

ہے تیرے سوا کون کہ جس نے وہ پڑھا ہے تصویر تری کثرتِ جلوہ سے ہے معدوم آئینۂ حیرت ہے کہ آغوش کشا ہے ہر آنکھ ہے رنگوں کی فراوانی سے خیرہ وحدت کا تری بھید کھلا تھا نہ کھلا ہے تو نے ہی تو ہر مرحلۂ شوق میں یارَبّ! اِس چشمِ تماشا کو نیا […]

جان ہیں آپؐ جانِ جہاں آپؐ ہیں

وجہِ تخلیقِ کون و مکاں آپؐ ہیں جا بہ جا آیتوں میں عیاں آپؐ ہیں ہم جہاں دیکھتے ہیں وہاں آپؐ ہیں بے بسوں کے وکیل آپؐ ہیں یا نبیؐ بے شبہ حامیء بے کساں آپؐ ہیں سخت ہے حشر کی دُھوپ مانا ، مگر سر کے سائیں مرے سائباں آپؐ ہیں ربّ نے کچھ […]

مرتبہ کیا ہے خیرالانام آپ کا

بس خدا جانتا ہے مقام آپ کا اہلِ جنت پڑھیں گے ہمیشہ درُود ذکر ہوتا رہے گا مدام آپ کا چومتے ہیں ہمیشہ جھکا کر نظر جب بھی عشاق سنتے ہیں نام آپ کا کب بنے گا مری حاضری کا سبب کب ملے گا مجھے بھی پیام آپ کا کب تلک آنکھ ترسے گی دیدار […]

اے رسولِ ذی وقار مرحبا

دو جہاں کے تاجدار مرحبا اے رسولِ ہاشمی خوش آمدید دو جہاں کی زندگی خوش آمدید اے حبیبِ کردگار مرحبا اے رسولِ ذی وقار مرحبا جشن میں زمین آسمان ہے دشت میں بہار کا گمان ہے ہے فضا بھی مشکبار مرحبا اے رسولِ ذی وقار مرحبا آپ اگر ذرا سا مسکرائیں گے رنج و غم […]

سعادت یہ خیر اُلبشر دیجئے

اُجالوں سے دامن کو بھر دیجئے مری برق پائی کو ہے انتظار مجھے آپ اِذنِ سفر دیجئے طلب گارِ دیدار ہوں یا نبی جھلک اک شہِ بحر و بر دیجئے ہمیشہ ثناء گوئی کرتا رہوں مجھے مدحتوں کا ہنر دیجئے ’’مواجہ‘‘ پہ روزانہ ہو حاضری مدینے کے شام و سحر دیجئے کروں آپ کی نذر […]

میں سیہ کار خطا کار کہاں

بزمِ کونین کے سردارؐ کہاں خواہشِ دیدِ نبیؐ ہے دل میں ورنہ بندوں سے مجھے پیار کہاں دونوں عالم نے گواہی دی ہے آپؐ سا صاحبِ کردار کہاں حسنِ یوسفؑ بھی بجا ہے لیکن آپؐ سا رُوئے ضیا بار کہاں آپؐ نے بھانپ لیا حالِ زبوں مجھ میں تھی جرأتِ اظہار کہاں میری تخلیق میں […]

رُوئے پُر نور ہے والضحیٰ آپ کا

نام ہے احمد مجتبیٰ آپ کا عرشِ حق آپ کا مقتضا ، منتظر راستہ سدرۃ المنتہیٰ آپ کا آپ کے ہیں زمیں آسمان بحر و بر یعنی سب کچھ ہے یا مصطفیٰ آپ کا آپ کا دور ملتا ہمیں بھی اگر دیکھتے حسنِ بدر اُلدجیٰ آپ کا انبیا تھے ستارے سبھی چھپ گئے چاند نکلا […]

اُمی نے بہرہ مند کیا عقل و خرد سے

واقف کیا شعور کو معبودِ اَحد سے اے فخر انبیا تری توصیف کس سے ہو توصیف ہے وریٰ تری ہر حرف و عدد سے ہو جاتی ہیں آسان سبھی مشکلیں میری اللہ کی عطا سے، محمد کی مدد سے بس ایک عطا اور شہِ جود و عطا ہو کر دینا سرفراز غلامی کی سند سے […]

شاعر عباس تابش کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر عباس تابش کا یوم پیدائش ہے اردو کے مشہور شاعر عباس تابش 15جون 1961ء کو میلسی ضلع وہاڑی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1977ء میں میلسی سے میٹرک کیا‘ اور مختلف مقامی اخبارات کے لیے کام کرنے لگے۔ 1981ء میں پرائیویٹ طور پر ایف اے کیا اور لاہور آ کر روزنامہ جنگ […]

کرم ،جود و عطا ،الطاف تیرے

بہت مشہور ہیں اوصاف تیرے ستارے جادۂ منزل نہیں تھے ستاروں سے وریٰ اہداف تیرے شہادت دے رہا ہے ’’سنگِ اسود‘‘ یہ سب درپن ملے شفاف تیرے نظیریؔ، قدسیؔ و سعدیؔ و جامیؔ ہیں کعبؓ ،حسانؓ بھی وصاف تیرے طوافِ کعبہ کے دوران اکثر یہ دل پھرتا رہا اطراف تیرے