سارے شہروں میں ہوا افضل مدینہ آپ کا

سب مہینوں میں ہوا افضل مہینہ آپ کا بھیک میں گلزار کو ملتی ہے خوشبو آپ سے مشک و عنبر سے معطر ہے پسینہ آپ کا دُونوں ہاتھوں سے لٹاتے ہو جواہر جُود کے کم ذرا سا بھی نہیں ہوتا خزینہ آپ کا کائناتِ حسن بھی، ہو حسنِ کائنات بھی دل کے جھومر میں سجایا […]

کتنے حسیں ہیں گیسو و رُخسارِ مصطفیٰ

ہر کوئی لگ رہا ہے طلبگارِ مصطفیٰ محشر میں تیز دُھوپ کا عالم ہو جس گھڑی مل جائے مجھ کو سایہء دیوارِ مصطفیٰ لایا ہوں چن کے آیتیں قرآنِ پاک سے کہنی ہے نعت برسرِ دربارِ مصطفیٰ روشن ہیں چاند تارے محمد کے نور سے پھیلے ہیں دو جہان میں انوارِ مصطفیٰ جو آپ کی […]

چہرہ ہے والضحیٰ تو سخن دل پذیر ہے

واللہ تیری زلف کا عالم اسیر ہے آقا ترے پسینے کی خوشبو سے آج تک حیران مشک و عنبر و عود و عبیر ہے خلاقِ دوجہاں کا ہے تو ایسا شاہکار ثانی کوئی مثال نہ تیری نظیر ہے دنیا میں قبر و حشر میں اور پل صراط پر دونوں جہاں میں تو ہی مرا دستگیر […]

گھٹا نے منہ چھپا لیا گھٹا کو مات ہو گئی

کھلی جو زُلفِ مصطفیٰ تو دن میں رات ہو گئی پکارا تیرا نام جب پڑھا درُود با ادب لگا کہ ساری کائنات میرے سات ہوگئی ملے گی مجھ کو روشنی کٹے گی سہل زندگی اگر مرے نبی کی چشمِ التفات ہو گئی یہ مہر و ماہتاب، یہ جہان بھر کے تاجور حضور کی غلام ساری […]

درِ مصطفیٰ کا گدا ہوں میں، درِ مصطفیٰ پہ صدا کروں

شب و روز شام و سحر سدا، در ِمصطفیٰ کی دُعا کروں مرے آنسؤوں میں چھپے ہوئے ہیں سجود کب سے رُکے ہوئے مجھے حکم دو دمِ حاضری ترے سنگِ در پہ ادا کروں یہ جو درد ہے ترے ہجر کا کڑا امتحاں مرے صبر کا یہی درد ہے مری زندگی اسے کیسے دل سے […]

اے بحرِ کرم محبوبِؐ ربّ اے شاہِ عربؐ

اے میرِ اُمم اے جانِ طلب اے شاہِ عربؐ سب سے ارفع تراؐ نام و نسب اے شاہِ عربؐ قربان ہوں تجھؐ پر جد و اب اے شاہِ عربؐ ہوا علم عطا ہر چھوٹا بڑا مخفی اخفا توؐ شہرِ علم، ہے اُمی لقب، اے شاہِ عربؐ توؐ شاہد ہے، توؐ حامد ہے، تریؐ آمد ہے […]

اگر مرے مصطفیٰ نہ ہوتے دمِ وجود و عدم نہ ہوتا

نہ ہوتا سورج نہ چاند تارے ،عرب نہ ہوتا عجم نہ ہوتا اماوسوں سے ہمیں نکالا، ہمارے عیبوں پہ پردہ ڈالا نہ آپ کرتے جو پردہ پوشی، تو یہ ہمارا بھرم نہ ہوتا ہیں وجہِ تخلیقِ دو جہاں وہ، ہیں وجہِ کُن،وجہِ کُن فکاں وہ جو آپ جلوہ فشاں نہ ہوتے تو لوح پر کچھ […]

اے مرکز و منبعِ جود و کرم ، اے میر اُمم

ہر سمت نصب ہیں تیرے علم ، اے میرِ اُمم دُنیا میں مجھے ُرسوا نہ کیا میں عاصی تھا محشر میں بھی رکھ لینا یہ بھرم ، اے میرِ اُمم ترے نام کا جب بھی ورد کیا اے شاہ عرب موقوف ہوئے سب رَنج و اَلم ، اے میرِ اُمم نمناک نگاہوں سے اکثر اک […]

اللہ کے پاک نام سے آغاز ہے مرا

رحمان ہے ، رحیم ہے ، دمساز ہے مرا تعریف ہے اُسی کی وہی تاجدار ہے بے شک وہ سب جہانوں کا پروردگار ہے وہ ہے رحیم اُس کا کرم بے حساب ہے رحمان ہے وہ مالکِ یومِ حساب ہے کرتے فقط ہیں تیری عبادت ہی اے خدا اور مانگتے ہیں تجھ سے ہی امداد […]

جو مجھے چاہیے سب کا سب چاہیے

آپ سے چاہیے بے کسب چاہیے میرے آقا کو ہر بات کی ہے خبر مجھ کو کیا چاہیے اور کب چاہیے آپ سے مانگتا ہے گدا آپ کا اس کو جو چاہیے اور جب چاہیے مانگنے کا سلیقہ نہیں ہے مجھے مجھ کو سرکار سے بے طلب چاہیے ربِّ عالم کے قرآن سے سیکھنا احمدِ […]