کوئی مثل مصطفیٰ کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا

کوئی مثل مصطفیٰ کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہو گا کسی اور کا یہ رتبہ کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہو گا اُنھیں خلق کر کے نازاں ہوا خود ہی دست قدرت کوئی شاہکار ایسا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہو گا کسی وہم نےصدا دی کوئی آپ کا مماثل تو یقیں پکا اُٹھا […]

غلاموں پر محمد کی عنایت ہوتی رہتی ہے

کرم فرماتے رہتے ہیں زیارت ہوتی رہتی ہے عبادت ہے تلاوت مصحفِ روئے مبارک کی تلاوت کرتے رہتے ہیں عبادت ہوتی رہتی ہے مجھے تسلیم اے واعظ برا ہوں میں بہت لیکن بروں پر بھی مرے آقا کی رحمت ہوتی رہتی ہے بدستِ خواجہ و داتا بدستِ شاہِ لاثانی نبی کے نام پر ہر دم […]

دل لگڑا بے پرواہاں نال​

جتھے دم مارن دی نہیں مجال​ صلی علیہ ذوالجلال​ روندیاں نیناں نوں سمجھا رہی​ لکھیا پڑھیا سب بھلا رہی​ ہک نام سجن دا گا رہی​ رگ رگ لوں لوں ساہاں نال​ دل لگڑا بے پرواہاں نال​ جس دی سک مینوں اوہ تاں آیا نہیں​ ہک جھٹ گھڑی سکھ پایا نہیں​ پل پل گھڑی دسے سو […]

غم سبھی راحت و تسکین میں ڈھل جاتے ہیں

جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں ان کی رحمت ہے خطا پوش گنہ گاروں کی کھوٹے سکے سرِ بازار بھی چل جاتے ہیں اسمِ احمد کا وظیفہ ہے ہر اک غم کا علاج لاکھ خطرے ہوں اسی نام سے ٹل جاتے ہیں آپ کے ذکر سے اک کیف ملا کرتا ہے اور جتنے […]

درِ نبی پہ مقدر جگائے جاتے ہیں

جو کام بنتے نہیں بنائے جاتے ہیں نبی کے در پہ کبھی مانگنا نہیں پڑتا یہاں تو جام نظر سے پلائے جاتے ہیں نگاہِ ساقی کوثر کا یہ کرشمہ ہے کہ مست کرنے سے پہلے اٹھائے جاتے ہیں قسم خدا کی وہ ویراں کبھی نہیں ہوتا نبی کی یاد سے جو دل بسائے جاتے ہیں […]

کیسا وہ سماں ہوگا کیسی وہ گھڑی ہوگی

کیسا وہ سماں ہوگا کیسی وہ گھڑی ہو گی جب پہلی نظر اُن کے روضے پہ پڑی ہو گی رشک آیا دو عالم کو اس وقت حلیمہ پر آقا کو لگا سینے جب گھر کو چلی ہو گی وابستہ جو ہوجائے سرکار کے قدموں سے ہر چیز زمانے کی قدموں میں پڑی ہو گی کیا […]

تُو رسُولِ حق، تُو قبولِ حق، ترا تذکرہ ہے فلک فلک

تُو ہے مُصطفیٰ، تُو ہے مجتبیٰ، ترا نعت خواں ہے ملک ملک ترے سوز و سازِ فراق سے رہی ساری رات بہت کسک سرِ شام سے دمِ صبح تک نہ لگی پلک سے ذرا پلک ترے سب زماں، ترا کل مکاں! ترے مہر و مہ، تری کہکشاں تُو اِدھر سے اُٹھ، تُو اُدھر سے آ، […]

آ وڑیا ترے شہر مدینے اک غمگین سوالی ھُو

کملی والیا لج پالا، کرِیں نال اُسدے لج پالی ھُو رو رو عرض گزارے شاہا پکڑ سُنہری جالی ھُو ایہہ مانگت نہیں ٹلن والا، کاسے پا خوش حالی ھُو واسطہ پاوے زہراؓ دا، کرِیں لُگیاں دی رکھوالی ھُو حسنؓ حسینؓ دا سِر صدقہ آج بھر دے بھانڈا خالی ھُو فقر ابوذرؓ والا بخشیں ، دیویں […]

سما سکتی ہے کیونکر حبِ دُنی کی ہوا دل میں

بسا ہو جب کہ نقش حبِ محبوب خدا دل میں محمد کی محبت دینِ حق کی شرطِ اول ہے اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے محمد کی غلامی ہے سند آزاد ہونے کی خدا کے دامنِ توحید میں آباد ہونے کی محمد کی محبت خون کے رشتوں سے بالا ہے یہ […]

جاری ہے فیض شہر شریعت کے بابؑ سے

لب خشک ہیں تو مانگ لے کوثر جناب سے دنیائے بے ثبات کے دانش کدوں سے کیا حل مسئلوں کا پوچھ رسالت مآب سے اس اسمِ بے مثال کی رعنائیاں نہ پوچھ گلشن مہک رہا ہے دمکتے گلاب سے گنجینہ علوم میں کوئی کمی نہیں وابستگی ہے شرط رسالت مآب سے اہلِ قلم کا اس […]