توصیفِ نبی کا مجھے مقدور نہیں ہے
چپ سادھ لوں یہ بھی مجھے منظور نہیں ہے وہ دین و شریعت ہو کہ اخلاق و محاسن کس پہلو سے آقا مرا مشہور نہیں ہے ہے نامِ مبارک سے ہی ظاہر تری عظمت اس نام میں اک حرف بھی مکسور نہیں ہے عقبیٰ میں ہے وہ باعثِ خسران و ندامت محفل میں اگر آپ […]