اسی باعث قلم سے وصف کرتے ہیں رقم تیرا

نہایت پرخطا ہیں ، نام لیں کس منہ سے ہم تیرا یہ ماضی ، حال ، مستقبل ، فقط کہنے کو ہیں میرے ازل تیرا ، ابد تیرا ، یہ موجود و عدم تیرا الہ العالمیں تو ہے ، بشر تیرے ، ملک تیرے زمیں تیری ، فلک تیرا ، عرب تیرا ، عجم تیرا […]

بخت میرا جو محبّت میں رسا ہو جائے​

میری تقدیر مدینے کی فضا ہو جائے​ کاش مقبول مرے دلی کی دعا ہو جائے​ ایک سجدہ در مولا پہ ادا ہو جائے​ اس کی تعظیم کو اٹھتے ہیں سلاطین جہاں​ ترے کوچے سے جو منسوب گدا ہو جائے​ لے بھی آ زلف پیمبر کی مہک دیر نہ کر​ اے صبا مجھ پہ یہ احسان […]

ہوتے نہ جلوہ گر جو شہِ مُرسَلیں کبھی

ہوتا نہ دین ، خاتَمِ دل کا نگیں کبھی گزرے تھے ہنس کے خواب میں وہ بلیقیں کبھی چمکی تھی برقِ ناز ہمارے قریں کبھی جو رحمتِ تمام کو اپنا بنا گئے اُن آنسوؤں سے بھیگ گئ آستیں کبھی جو جُھک گئ خدا کے درِ حق مآب پر باطل کے سامنے نہ جُھکی وہ جبیں […]

نہیں شعر و سخن میں گو مجھے دعوائے مشاقی

مگر لکھتا ہوں نعتیں میں سمجھ کر فرض اخلاقی نہیں میں ہی اکیلا جانتا ہوں تجھ کو اے ساقی زمانہ تجھ سے واقف ہے تری شہرت ہے آفاقی کھلا ہے میکدہ تیرا، بہ ہر دم دورِ ساغر ہے جو اہلِ ذوق ہیں رہتے ہیں وہ مصروفِ ذواقی ہزاروں خوبیاں یکجا ہیں تیری ذاتِ واحد میں […]

نعت بحرِ بیکراں یعنی کوئی ساحل نہیں

نعت سے عہدہ برآ ہو کوئی اس قابل نہیں عشقِ محبوبِ خدا جس کی متاعِ دل نہیں گنجِ قاروں بھی ہو حاصل تو بھی کچھ حاصل نہیں صورتِ اجمل پہ اس کی حسنِ دو عالم نثار ہے وہ پاگل اس کے دیوانوں میں جو شامل نہیں جگمگا رکھا ہے محفل کو فروغِ نور سے شمعِ […]

میرا تو سب کچھ میرا نبی ہے

سیاہیاں مجھ میں داغ مجھ میں جلیں اُسی کے چراغ مجھ میں اثاثۂ قلب و جاں وہی ہے مرے گناہوں پہ اُس کا پردہ وہ میرا اِمروز میرا فردا ضمیر پر حاشیے اُسی کے شعور بھی اُس کا وضع کردہ وہ میرا ایماں، میرا تیقن وہ میرا پیمانۂ تمدن وہ میرا معیارِ زندگی ہے میرا […]

جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا

شاید حضورؓ ہم سے خفا ہیں منا کے لا ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی ابوبکرؓ سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی فاروقؓ کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا گمراہ کر دیا ہے نظر کے فریب نے عثمانؓ سے زاویے ذرا شرم […]

زمزمہ سنج ہے بلبل، کہیں کُوکی کوئل

نعت گوئی کی مرے دل میں مچی اک ہلچل شعر گوئی کی مجھے تھوڑی بہت ہے اٹکل فرض مجھ پر بھی ہوئی نعتِ نبی افضل رحمتِ حق کے خوشا جھوم کے برسے بادل جلوہ افروز ہوا تب وہ نبی مرسل کتنا خوش بخت ہے یہ ماہِ ربیع الاول اس میں چمکا مہِ بطحا بہ جمالِ […]

بغیرِ رحمتِ یزداں نہ ممکن ہے، نہ آساں ہے

ثنا خوانِ محمد ہوں تو میرے رب کا احساں ہے کوئی سب لکھ دے اس کی حمد کیونکر اس کا امکاں ہے کہ وہ ہے جس قدر ظاہر، اسی نسبت سے پنہاں ہے وہ ہے پیغمبرِ آخر، مطاعِ نوعِ انساں ہے وہ سرکارِ دو عالم ہے، بر آں محبوبِ یزداں ہے شہنشہ ہیں گدائے در، […]

اِک میں ہی نہیں اُس پر قربان زمانہ ہے

جو رَبِّ دو عالم کا محبوب یگانہ ہے​ کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے زہرہ کا وہ بابا ہے سبطَین کا نانا ہے​ اُس ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں جو حُسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے​ عزت سے نہ مر جائیں کیوں نامِ محمد پر ہم نے کسی […]