کوئی پوچھے اگر مجھ سے خُدا تیرا کہاں ہے
میں کہتا ہوں خدا میرا مرے دل میں نہاں ہے خدا ہے لاشریک، اُس کا ظفرؔ ہم سر نہیں کوئی خدا لاریب واحد ہے، وہ یکتا بے گماں ہے
معلیٰ
میں کہتا ہوں خدا میرا مرے دل میں نہاں ہے خدا ہے لاشریک، اُس کا ظفرؔ ہم سر نہیں کوئی خدا لاریب واحد ہے، وہ یکتا بے گماں ہے
کرم بارِ دگر آقا، جدائی مار ڈالے گی مرا دل آپ کو ڈھونڈے، نگاہیں آپ کو ڈھونڈیں مرا گھر منتظر آقا، جدائی مار ڈالے گی میں ہوں بھٹکا ہوا راہی، نظر دے کر مجھے دے دیں مدینہ کی ڈگر آقا، جدائی مار ڈالے گی میں چا ہوں اُڑتے اُڑتے آپ کے قدموں میں جا پہنچوں […]
کبھی دیر و حرم میں ڈھونڈتا ہے خدا بستا ہے انسانوں کے دل میں نہ کیوں خانۂ دل میں جھانکتا ہے
وہی خیر البشر، خیر الوریٰ ہے حبیبِ کبریا، نورِ مجسم وہی شمس الضحیٰ، بدرالدجیٰ ہے وہی جو رحمۃ اللعالمیں ہے وہی تو شافعِ روزِ جزا ہے خدا خود ناز فرماتا ہے جس پر وہ احمد ہے، محمد مصطفیٰ ہے درُود اُن پر خدائے پاک بھیجے یہ کس کا مرتبہ اُن کے سوا ہے مقامِ شوق […]
سرکار کی رحمت کا طلب گار بہت ہوں دامانِ کرم آپ کا درکار ہے آقا میں بندۂ عاصی ہوں، گنہ گار بہت ہوں دیوانہ و مستانہ و پروانۂ جاں سوز مشتاق ہوں میں طالبِ دیدار بہت ہوں سرکار کی چوکھٹ پہ جبیں جب سے رکھی ہے سرمست ہوں، مسرور ہوں، سرشار بہت ہوں میں اُن […]
میرے مونس، میرے ہمدم، میرے ناصر آپ ہیں آپ ہی ہیں دل نواز و دل پذیر و دلنشیں میرے دل آرا و دل کش، میرے دلبر آپ ہیں انبیا سارے ہیں مانندِ ہجومِ اختراں آپ ہیں ماہِ مبیں، ماہِ منور آپ ہیں آپ ہیں شمس الضحیٰ، بدرالدجیٰ، نور الہدیٰ آپ ہیں صادق امیں، رحمت کا […]
مری سرکار کا جُود و سخا، جاری و ساری ہے ہیں پیاسے آ رہے سیراب ہو کر جا رہے ہر دم کرم سرکار کا ہر پل سدا، جاری و ساری ہے مریضِ لادوا آئیں، سکوں پائیں، شفا پائیں محبت، اُنس کا اک سلسلہ، جاری و ساری ہے خزائن بٹ رہے، یاں نعمتیں تقسیم ہوتی ہے […]
محبوبِ جملہ مرسلاں میرے حضور ہیں میرے حضور قافلہ سالارِ عارفاں جانِ جہانِ عاشقاں میرے حضور ہیں میرے حضور مرکزِ اُمیدِ سالکاں مرکز نگاہِ مقبلاں میرے حضور ہیں میرے حضور مونس و غم خوارِ بے کساں چارا گرِ بے چارگاں میرے حضور ہیں میرے حضور باعثِ تخلیقِ کائنات آفاق کے روحِ رواں میرے حضور ہیں […]
کرم فرما زمانوں پر خدا ہو محبت ہو جو محبوبِ خداؐ سے خدا کی بندگی کا حق ادا ہو خدا کر دے عطا اٹھنے سے پہلے مری سرکارؐ کا دستِ دعا ہو مروّت، حلم ہو انساں کا شیوہ زباں پر لا الہ، صلِ علیٰ ہو حضورؐ اُمت مصائب میں گھری ہے نگہِ لطف و کرم، […]
جمالِ دید کی نعمت ملے بارِ دگر، آقا مرا قلبِ تپاں جانِ حزیں ہے منتظر، آقا کریں آباد قلب و جاں کا یہ سونا نگر، آقا میں ہوں بے خانماں، خانہ بدوش و در بہ در، آقا عطا سرکار کے قدموں میں ہو بے گھر کو گھر، آقا میں ڈھونڈوں گا کوئی قاصد نہ کوئی […]